شبہ پنجم… نفی ختم نبوت کے لئے مرزائیہ قادیانیہ طائفہ اس آیت کو بھی پیش کیا کرتا ہے:’’وما کنا معذبین حتی نبعث رسولا (بنی اسرائیل:۱۵)‘‘یعنی اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم جب عذاب بھیجتے ہیں تو پہلے رسول بھیج لیا کرتے ہیں۔ اس وقت کیونکہ خدا تعالیٰ کے مختلف عذاب آرہے ہیں۔ مثلاً قحط، طاعون، زلزلے وغیرہ۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ اس وقت خدانے کوئی نبی ضرور بھیجا ہے ہو نہ ہو وہ قادیانی ہی ہوگا۔
الجواب… اسی آیت کو مرزا قادیانی اپنی زیر نظر رکھتے ہوئے ختم نبوت کا قائل ہو رہا ہے۔ ملاحظہ ہو! (شہادت القرآن ص۵۷، خزائن ج۶ص۳۵۲، ۳۵۳)
’’نیز عموماً دنیا میں مصائب تو آتے ہی رہتے ہیں۔ تو کیا ہر وقت کوئی نہ کوئی نبی ماننا ضروری ہوگا۔‘‘
شبہ ششم تا دہم… بعض اوقات قادیانیہ طائفہ آیت ذیل سے انکار ختم نبوت کو استنباط کیا کرتے ہیں۔
۶… ’’اﷲ یصطفی من الملائکۃ رسلا ومن الناس (الحج:۷۵)‘‘
۷… ’’ماکان اﷲ لیطلعکم علی الغیب ولکن اﷲ یجتبی من رسلہ من یشاء فامنوا باﷲ ورسلہ (آل عمران:۱۷۹)‘‘
۸… ’’یا بنی آدم امایاتینکم رسل منکم یقصون علیکم آیاتی فمن اتقی واصلح فلا خوف علیھم ولا ھم یحزنون (الاعراف:۳۵)‘‘
۹… ’’یایھا الرسل کلو امن الطیبات واعملو صالحاً (المومنون:۵۱)‘‘
۱۰… ’’ماکان لکم ان تؤذوا رسول اﷲ ولا ان تنکحواازواجہ من بعدہ ابدا (الاحزاب:۵۳)‘‘
وجوہ استدلال مرزائیوں کی کتابوں میں مذکور ہیں۔ طول دے کر خواہ مخواہ اوراق سیاہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان سب کا ماحصل مرزائی یہ لیتے ہیں کہ رسول آنحضرتﷺ کے بعد آتے رہیںگے۔
الجواب… اس قسم کی سب آیات جن میں رسول یاالرسل کا لفظ آتا ہے۔ مرزائی مسلمات پرسب کی سب کا ایک ہی جواب ہے۔ اس لئے میں نے سب کی سب کو ایک جگہ ہی جمع کر دیا ہے۔ جواب یہ ہے کہ اگر بفرض محال مان لیا جائے کہ ان آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرتﷺ کے بعد رسول آیاکریںگے۔ تو ہم کہتے ہیں کہ باقرار مرزا قادیانی رسول کا لفظ