ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
تشریف رکھتے تو یقینا شیخ موجود سے زیادہ کشش ہوتی جو اس وقت غیوب میں محسوس نہیں ہوتی ہے ـ ایضا (100) اصلاح اعمال کا نسخہ ـ (1) افعال اختیاریہ میں ارادہ ہمت سے کام لینا ـ ص 63 (2 لغزش پر بیس 20 رکعت کا جرمانہ ـ ایضا (3) تربیت السالک کا مطالعہ ـ ایضا (4) لا حول ولا قوۃ کی کثرت بہ نیت عجز اور درخواست حفاظت ـ ایضا (5) بلا ضرورت کسی سے نہ ملنا اور نہ بولنا ـ ایضا (6) شیخ کی صحبت میں رہنے کے لئے فرصت نکالنا اور اس کے اوقات و عادات کا لحاظ رکھنا ـ ایضا (101) علاوہ معمولات کے اگر کسی وقت خاص ورد کا تقاضا ہ وتو اس کو جاری کرنا خلاف تجویذ شیخ نہ ہو گا ـ ایضا (102) بعض اوقات بلا ضرورت کسی فضیلت کا اظہار بھی و قائق ریا میں سے ہے ـ ص 64 (103) بعض اوقات حرارت ذکر سے گوشت کا کوئی حصہ متحرک ہونے لگتا ہے جو قابل التفات نہیں ہے ـ ص 65 (104) اگر ذکر میں جناب باری تعالی کے تشبیہ و مثال کا کوئی خیال قائم ہو تو کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ اس میں اعتقاد قصد کو دخل نہ ہو ـ ایضا (105) خوف و محبت میں کثرت گریہ عین مطلوب ہے ـ ص 66 (106) ثمرات کو ریاضت کا نتیجہ سمجھنا خلاف سنت ہے ـ ایضا (107) بعض غلطیوں کا ازالہ بجائے کتابوں کے صرف کسی شیخ محقق کی صحبت سے ہوتا ہے ـ ص 67 (108) عملیات و عزائم سے تقویت حاصل کرنا نا ضعف توکل کی دلیل ہے اور مسلک عارفین کے خلاف ہے ـ ص 67 (109) اس راہ میں جز خضوع و بندگی و اضطرار اندریں حضرات ندار و اعتبار کے سوا مطلوب نہیں ہے ـ ص 68