ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
ناموں کی تجویذ 45 ـ فرمایا ایک صاحب نے لکھا ہے کہ نیا مکان تیار ہوا ہے ـ دو نام زیر تجویذ ہیں اشرف البیوت اور بیت اشرف ـ آپ جو نام مناسب سمجھیں مطلع فرمائیں ـ میں نے لکھا ہے کہ دوسرا نام مختصر ہے ـ وجہ ترجیح کی کسی نہیں لکھی ـ اب ان کو اختیار ہے جو چاہیں رکھیں ـ بعض لوگ عمارات بنوا کر درخواست کرتے ہیں کہ ایسا نام تجویذ کر دیجئے ـ جس میں آپ کا نام بھی آ جائے مگر مجھے ایسا نام بتاتے ہوئے شرم آتی ہے چنانچہ نہیں بتاتا ہوں (حالانکہ ناموں کے رکھنے میں اللہ تعالی نے حضرت کو ایسا ملکہ عطا فرمایا ہے کہ باید و شاید 12) مصالح کا خیال 46 ـ ایک صاحب نے دستی پرچہ بھیجا ـ حضرت نے اس پر جواب لکھ کر لانے والے کے حوالہ کر کے فرمایا کہ گو اس میں لکھا تھا کہ جواب زبانی دے دیا جائے یا تحریری مگر میں نے باوجودیکہ زبانی جواب سہل تھا تحریری ہی جواب دیا کیونکہ میری عادت ہے کہ تحریر کا جواب تحریر سے اور تقریر کا جواب تقریر سے دیا کرتا ہوں اس میں بہت مصالح ہیں ـ تعارف 47 ـ ایک سن رسیدہ صاحب نے دریافت کیا کہ حضرت کل کس وقت زیارت ہو سکے گی فرمایا کہ کل صبح کو آ جائیے جب دوسرے اصحاب کو بلایا جائے تو آپ بھی مجھ کو اپنی موجودگی کی اطلاع کرا دیں ـ اس پر انہوں نے کہا کہ میں ڈھائی برس حاضر خدمت رہا ہوں ـ حضرت نے فرمایا کہ آپ کو جو جواب دیا گیا ہے آپ اسے سمجھے یا نہیں ـ کچھ سکوت کے بعد کہا نہیں ۤـ حضرت نے جواب مکرر بیان فرما دیا انہوں نے کہا کہ بہت اچھا اور پھر دوبارہ یہی کہا کہ میں ڈھائی برس حاضر خدمت رہا ہوں ـ حضرت نے فرمایا کہ غالبا آپ اس سے اپنا تعارف کرانا چاہتے ہیں ـ حالانکہ تعارف کے لئے صرف اتنا پتہ کافی نہیں ـ نیز الماضی لایذ کر ماضی کو چھوڑئیے یہ بتائیے کہ کیا آپ نے مکاتبت وغیرہ سے تعلقات کو قائم رکھا ہے ـ کہ تعارف رہتا حالانکہ تعلقات کا باقی رکھنا کچھ