ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
امور سے کچھ تکلیف محسوس کرتے ہیں ـ حقیقت یہ ہے کہ جن کا ادراک باطل یا ضعیف اور احساس مجروح کمزور ہوتا ہے وہ ناشائستہ حرکات سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں ـ مگر ایسے لوگوں سے دوسروں کو بہت اذیت ہوتی ہے ـ ضعف کی وجہ سے مہمانوں کے ساتھ کھانا کھانے کا تحمل نہیں رہا 82 ـ ایک صاحب نے حضرت کی دعوت کرنا چاہی اور ساتھ ہی یہ بھی عرض کیا کہ حضرت کے ہمراہ چند احباب کو اور بھی مدعو کرنا چاہتا ہوں حضرت نے فرمایا اب میں ضعف کی وجہ سے کسی کے ساتھ کھانے کا متحمل نہیں ہوں ـ پہلے مہمانون کے ساتھ کھانا کھایا کرتا تھا ـ لیکن اب یہ معمول ترک کر دیا ہے ساتھ ساتھ کھانے سے یا تو پیٹ نہیں بھرتا یا زیادہ کھانا پڑتا ہے کیونکہ جلیس یا جلساء کی رعایت کرنا پڑتی ہے ـ اس لئے ساتھ کھانے سے معذوری ہے ـ اسی سلسلہ میں فرمایا کہ ہمارے قصبات میں عام عرف ہے کہ بیویاں شوہروں کے ساتھ کھانا نہیں کھاتی ہیں ـ میں نے اس رسم کو توڑ دیا ہے ـ دونوں گھروں میں ساتھ کھانا کھاتا ہوں ـ چونکہ اپنے اہل سے بے تکلفی ہوتی ہے اس لئے تکلیف نہیں ہوتی نہ وقت کی پابندی نہ ساتھ دینا ضروری ـ جب جی چاہا اور جتنا جی چاہا کھا لیا ـ مگر مہمانوں کے ساتھ یہ معاملہ نہیں کیا جاتا فطری طور پر ان کی رعایت کی جاتی ہے اس لئے اب اسکا متحمل نہیں ـ اسراف کی حقیقت 83 ـ ایک صاحب نے کہا کہ بعض مرتبہ آٹھ آنہ سیر برف لینا پڑتا ہے ـ مگر کیا کروں عادت کی وجہ سے اس اسراف کو برداشت کرتا ہوں ـ حضرت نے فرمایا جس کو عادت ہو اس کو آٹھ آنہ سیر برف خریدنا اسراف نہیں بلکہ اسکی ضروریات زندگی میں داخل ہے ـ خانقاہ امدادیہ کا کنواں 84 ـ فرمایا خانقاہ امدادیہ تھانہ بھون کے کنویں کا پانی پہلے اس قدر شور تھا کہ وضو کے لوٹوں کو لونی لگ جایا کرتی تھی لیکن اللہ تعالی نے محض اپنے فضل و کرم سے بلا کسی ثاہری سبب کے باکل