ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
اعتراضوں سے معلوم ہو جاتا ہے کہ ہم ایسے ہیں جیسے کوئی اختلافی مسئلہ اگر ایک معتقد ہے تو ایک غیر معتقد اور یہ اللہ ہی کو معلوم ہے کہ صواب کس کی رائے ہے تو اس تردد سے عجب کا تو علاج ہو جاتا ہے ـ عورتیں قابل رعایت ہوتی ہیں 197 ـ کچھ عورتوں کے تذکرہ کے بعد فرمایا کہ ہمارے ماموں صاحب فرماتے تھے کہ دو چیزیں بہت قابل رعایت ہیں ایک عورتیں اور ایک مسجد کہ ان کی رعایت کو کوئی اپنے ذمہ نہیں سمجھتا شنبہ 1؎ 21 رجب 1357ھ مسجد خواص میں بعد عصر جانوروں کے اجزائے انجکشن 198 ـ کانپور میں ڈاکٹر عبدالصمد صاحب نے انجکشن کی ایک دوا پیش کی تھی اور قوت کے لئے اس کے استعمال کا مشورہ دیا تھا اور ڈاکٹر صاحب نے حضرت سے یہ بھی عرض کیا کہ اس میں کچھ جانوروں کے اجزاء ہیں فرمایا وہاں تو ذبح ہی نہیں ہوتا ـ ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا کہ حلال جانوروں کے ہیں فرمایا وہاں تو حلال کو بھی حرام کر دیتے ہیں ـ ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا کہ ضرورت میں تو جائز ہو گا ـ فرمایا ضرورت اس درجہ کی نہیں ہے پھر اس میں مفصل گفتگو لکھنؤ میں ڈاکٹر عبدالعلی صاحب سے ہوئی جس کا نتیجہ وہی رہا جو اوپر مذکور ہوا غرض اس کا استعمال نہیں کیا گیا حاضری کی اجازت 199 ـ ایک صاحب نے بنگال سے لکھا کہ لکھنؤ آنے کی اجازت چاہتا ہوں اور اگر وہاں حضرت نہ ملے تو جہاں تشریف رکھتے ہوں وہاں کی اجازت چاہتا ہوں ـ جواب ارقام فرمایا اس وقت تھانہ بھون جا رہا ہوں اجازت لینے کا وہاں خط لکھو پھر فرمایا کہ وہاں کی ساری مصلحتوں پر یہاں بیٹھے ہوئے کیسے نظر ہو سکتی ہے اس لئے یہاں سے تھانہ بھون جانے نہ جانے کے متعلق کچھ نہیں لکھا ـ