ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
اگلے دن عصر کے بعد بلایا تو کہنے لگے مجھے اب کوئی بھی شبہ نہیں رہا ـ پھر میں نے نصیحت کی کہ دوسرے مذاہب کی کتابیں نہ دیکھا کرو ـ بے اصول کام خراب ہوتا ہے 108 ـ فرمایا حق تعالی کا ارشاد ہے کہ " وا توا البیوت من ابوبھا ،، تو ہر شے کے لئے کچھ قواعد ہیں بے اصول کام ہمیشہ خراب رہتا ہے مولانا نے گویا اس کا ترجمہ کیا ہے ـ اطلبوا لا رزاق من اسبابھا ادخلوا لا بیات من ابوابھا شفقت 109 ـ ایک بی بی نے دریافت کیا کہ میں پانچ روپیہ پیش کرنا چاہتی ہوں ـ جواب لکھا کہ مناسب نہیں پھر فرمایا کہ یہ بی بی لڑکیاں پڑھاتی ہیں بیوہ ہیں کچھ زیادہ آمدنی نہیں اور ان کے شوہر بہت نیک آدمی تھے ـ ہدیہ پیش کرنے میں غلطی 110 ـ ایک صاحب نے لکھا کہ میرا لکھنؤ حاضر ہونے کا ارادہ تھا مگر چونکہ آپ نے جواب میں ارقام فرمایا ہے کہ نہ معلوم میں ملوں یا نہ ملوں اس لئے میں نے ارادہ فسخ کر دیا اب پانچ روپیہ آپ کے واسطے مولانا ظفر احمد صاحب کے پاس بھیج دئے ہیں کہ دوا و غذا میں صرف فرما لیجئے ـ جواب تحریر فرمایا کہ واپس کر دوں گا پھر فرمایا کہ یہ غرض لکھ کر مقصود کو فوت کیا ـ البتہ اگر مجھے تنگی ہوتی تو اس بناء پر لے لیتا اب تو خدا کا شکر ہے کہ میرے پاس علاج کے واسطے بہت ہے اور ایسے میں لینے میں تو دھوکہ ہو جاتا ہے ـ اور ایک وجہ اور بھی ہے کہ انہوں نے پہلے کی ایک واپسی پر برا بھلا لکھا تھا اس لئے میں ان سے لینے دینے کا معاملہ نہیں رکھتا ہاں خط کا جواب دیتا ہوں ـ ہدیہ کے قواعد 111 ـ غالبا کسی ھدایہ کی واپسی کے متعلق فرمایا کہ ہر چیز کے قواعد ہیں ـ نماز کے ، روزے کے ،