ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
اور اکبر کیا ہے کیا ہر نفس پروری معصیت ہے ـ دوسرا عقد 172 ـ فرمایا جب نیا عقد کیا تو بڑا شور و غل ہوا ـ لوگوں نے بہت کچھ کہا ـ بڑے گھر میں بہت اثر تھا عورتیں ان کے پاس اس طرح آتی تھیں جیسے تعزیت کے لئے آیا کرتی ہیں ـ خیر اس پر تو میں نے کچھ نہیں کہا ـ پھر بعضی عورتوں نے یہ کیا کہ یہاں بھی آتیں وہاں بھی جاتیں اور یہاں کی وہاں کہتیں اور وہاں کی یہاں ـ میں قریب قریب ساری برادری کی ایسی عورتوں کو جمع کر کے کہا کہ دونوں گھر جانے کی اجازت نہیں جو یہاں آئیں وہاں نہ جائیں جو وہاں جائیں یہاں نہ آئیں ـ لوگوں نے اعتراض بھی کیا کہ برادری پر حکومت کرتے ہو مگر کیا کریں دفع شر کے واسطے ضرورت تھی ـ شورش بعض طلبہ 177 ـ مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کے بعض طلبہ کی شورش کے ذکر پر فرمایا کہ شاگرد محبت کرتے ہیں تو استادوں کو بھی محبت ہو جاتی ہے اور یہ تو پھر آدمی ہیں کتا بھی راستہ میں ساتھ ہو لیتا ہے تو اس سے ایک گو نہ محبت ہو جاتی ہے مر جاتا ہے تو رنج ہوتا ہے ـ توکل اور عشق 178 ـ اس پر ایک بزرگ کی حکایت فرمائی جو رامپور کے رہنے والے تھے قاری صاحب مشہور تھے قرآن مجید اچھا پڑھتے تھے ـ انہوں نے حج کا ارادہ کیا ـ اس وقت کل سوا روپیہ پاس تھا ایک روپیہ کے چنے بھنوائے اور چار آنہ کا گاڑھا لے کر تھیلہ بنایا اور اس میں چنے بھر لئے اور پیادہ چل کھڑے ہوئے ـ منزل پر کسی نے کھانا دیدیا کھا لیا ورنہ چنوں پر گذر کر لیا ـ آ گرہ کے راستہ سے گئے کسی جگہ سے ایک کتا ساتھ ہو لیا اور آگرہ آ کر مر گیا ان کو گوارہ نہ ہوا کہ ساتھی کو ویسے ہی چھوڑ کر چلے جائیں اسے دفن کیا جب بمبئی پہنچے تو جہاز کے ٹکٹ کی ضرورت تھی ـ مگر پیسہ نہ تھا توکل علی اللہ جہاز پر گئے اور کپتان سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کوئی نوکری مل جائے اس نے دیکھا