ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
پہچنے ـ ظریف صاحب نے فرمایا تو پھر زمین کا پھیر معلوم ہوتا ہے ـ ان لوگوں نے کہا اس کا کیا مطلب یہ کیسے ہو سکتا ہے ظریف صاحب نے کہا اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو تھانہ بھون جا کر دریافت کر لیجئے وہاں ہر شخص آج بدھ ہی بتائے گا جس یہ صرف زمین ہی کا پھیر ہے ـ یہ سن کر سب ہنس پڑے اور ناراضی ختم ہو گئی ـ وعدہ کا پاس 50 ـ وصل صاحب بلگرامی نے عرض کیا کہ اخبارات میں شائع ہوا ہے کہ ہٹلر نے حکومت برطانیہ کو بہت سخت جواب دیا ہے کہ تم ہم کو فلسطین کے عربوں کی طرح نہ سمجھنا جو تمہارے ظلم و تشدد کا انسداد نہیں کر سکے ہم تمہارے چھکے چھڑا دیں گے حضرت نے یہ سن کر فرمایا ان لوگوں کی نہ صلح کا اعتبار نہ جنگ کا اور جب اپنے وعدہ ہی کا پاس نہ ہو تو کسی چیز کا بھی اعتبار نہیں ـ ریا و سمعہ 51 ـ فرمایا آج کل لوگوں نے جیل میں جانا فرض اور عبادت مقصودہ سمجھ رکھا ہے گو واجبات کا اہتمام نہ ہو گو فرائض کی فکر نہ ہو لیکن جیل میں جانے کو تیار ہیں ـ عموما صرف ریا و سمعہ اس پر آمادہ کرتا ہے ـ اگر دینی جذبہ ہو تو تمام امور دینیہ یکساں طور پر انجام دئے جائے ـ ڈھنگ کی بات سے تکلیف نہیں ہوتی 52 ـ فرمایا جو بات ڈھنگ کی ہوتی ہے گو بے باکی ہی کے ساتھ کیوں نہ ہو وہ ناگوار نہیں ہوتی ایسی بات صرف اس کو ناگوار ہوتی ہے جس کو یہ خیال ہو کہ ہمارا ادب و احترام کیوں نہیں کیا گیا ـ الحمدللہ یہاں اسکا وسوسہ بھی نہیں ہوتا ـ البتہ بے ڈھنگی اور بے تکی بات سے ضرور اذیت ہوتی ہے ـ سوال کے متعلق قواعد 53 ـ ایک معمر معزز صاحب نے پوچھا کہ کل یوم ھو فی شان کے کیا معنی ہیں ـ فرمایا گستاخی معاف ہو اس وقت اس سوال کی کیا ضرورت ہے ـ یہاں تو ضروری باتیں دریافت کرنا