ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
بنمائے بصاحب نظرے گوہر خودرا عیسی نتواں گشت بتصدیق خرے چند طریق کا ادب 217 ـ فرمایا حضرت حاجی صاحب اتنا ادب کرتے تھے طریق کا کہ جو لوگ حضرت کے خلفاء سے بیعت ہوتے اور وہاں تجدید کرنا چاہتے کہ برکت بڑھ جائے تو حضرت بیعت نہیں کرتے تھے ایک ناواقف صاحب نے دریافت کیا کہ آپ بھی تو اس زمانہ میں بیعت فرمایا کرتے تھے فرمایا میں تو بعد غدر پیدا ہوا ہوں اور غدر 1274ء میں ہوا ہے اور میری ولادت ہے 1280ء کی تو میں اس وقت بیعت کیسے کر سکتا ہوں ـ حضرت گنگوہیؒ کا حضرت حاجی صاحب کے پاس قیام 218 ـ ایک صاحب نے پوچھا کہ کیا حضرت گنگوہیؒ کا قیام حضرت حاجی صاحبؒ کے یہاں زیادہ نہیں رہا ـ فرمایا ابتداء میں صرف چالیس روز قیام رہا ـ مگر پھر بار بار آنا جانا رہا ـ مولانا یعقوب صاحب کی غفت اور تقوی 219 ـ فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحب کو ایک صاحب نے بچپن میں بھی دیکھا تھا ـ انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ یہ ابتداء سے ہی عفیف اور متقی تھے اور ایک صاحب نے یہ بھی بیان کیا کہ جب غدر کی ہڑ بونگ ہوئی مولانا کی تنخواہ ڈیڑھ سو روپیہ تھی مدارس کے ڈپٹی انسکپٹر تھے ـ تو چھ مہینہ کی تنخواہ نو سو روپیہ اکٹھی ملنے لگی مگر انکار فرما دیا کہ میں نے کام نہیں کیا ـ حکام نے عرض بھی کیا کہ آپ کام کے لئے آمادہ تو رہے فرمایا نہیں جب کام نہیں کیا تو تنخواہ نہیں لیتا ـ مولانا یعقوب صاحبؒ کا ایک خواب 220 ـ فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحب کا خیال جب دیوبند میں مکان بنانے کا ہوا تو مولانا نے دعا فرمائی چنانچہ اتنی رقم آ گئی کہ اس سے مکان بن گیا ـ پھر خواب میں جنت دیکھی اور اس میں ایک مکان دیکھا ـ نہایت عالی شان مگر اسکا ایک کنگرا ٹوٹا ہوا ہے پوچھا یہ مکان کس کا ہے تو