ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
آئینہ تربیت (جز و اول ) بسم اللہ الرحمن الرحیم بعد حمد صلوۃ یہ تربیت السالک کے مضامین کے متعلق ایک یاد داشت ہے اور اس کا ملخص بھی جس کو جامع الکمالات العلمیہ والعملیہ مولانا عبدالحی صاحب سلمہ ، نے مرتب فرمایا ہے ـ پوری حالت اور منفعت اس کی خود مولوی صاحب کی تمہید سے جو ذیل میں موجود ہے معلوم ہو گی جس کے ہو تے ہوئے اس تمہد کی ضرورت نہ تھی مگر مولوی صاحب کی خوشی کے لئے جو کہ اسی تمہید میں مذکور ہے ، یہ چند سطور لکھ دی گئیں اور ان ہی کی خوشی کے لئے اس کا ایک مناسب نام بھی تجویذ کرتا ہوں جو پیشانی پر مرقوم ہے اللہ تعالی اس کو نافع و مقبول فرماوے ـ کتبہ اشرف علی 12 ربیع الثانی 47ھ