ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
جواب میں گالیاں آئیں آج بھی ایک خط ایسے ہی سوالات کا آیا ہے تو میں نے ان گالیوں کو یاد کر کے سوچا کہ جواب ایسا لکھوں کہ نہ سائل کی مرضی کے موافق جواب ہو اور نہ گالیاں پڑیں سو میں نے لکھا ہے کہ یہ سوال تنقیحات متعددہ کا محتاج ہے جس کے لئے تحریر کافی نہیں کسی محقق عالم سے زبانی حل کر لو ـ اجانب کی ڈاک کی کثرت 172 ـ ایک صاحب نے دریافت کیا کہ ڈاک تو زیادہ ملنے والوں ہی کی ہو گی فرمایا نہیں زیادہ اجانب کی ہی ہے اور کسے کسے یاد رکھو جسے یاد رکھنا فرض ہے وہی یاد نہیں رہتا ـ اذیت 173 ـ فرمایا ایک صاحب نے لکھا ہے کہ آپ نے مجھے بدتمیز لکھا ہے اور بزرگ تو ایسے نہیں لکھتے تو گویا بزرگوں کے خلاف کیا یہ مجھ پر اعتراض کیا ہے ـ فرمایا ایسوں سے مجھے تکلیف نہیں ہوتی جو اعتقاد نہ رکھ کر اعتراض کریں ان سے اور امید ہی کیا تھی ـ تکلیف تو ان سے ہوتی ہے جو دعوی محبت کا کریں اور پھر ستائیں ـ گھر دل بہلانے کے لئے ہے 174 ـ فرمایا میں نے گھر میں کہہ رکھا ہے کہ جس وقت میں آؤں آتے ہی کوئی قصہ بکھیڑے کا لے کر نہ بیٹھا کرو ـ جب میں بات چیت کرنے لگوں اور مزاج میں بشاشت دیکھو تب کہا کرو ـ کیونکہ نہ معلوم باہر سے کس حال میں آیا ہوں ـ آدمی گھر میں آتا ہے دل بہلانے غم گھٹانے تم دیکھ لیا کرو کہ اسوقت طبیعت پر کیا اثر ہے ایسا نہ ہو کہ اور غم بڑھا دو گھر میں آ نے کی زیادہ غرض یہی ہے ورنہ اور شدید ضرورت ہی کیا ہے ـ ہر نفس پروری معصیت نہیں 175 ـ فرمایا ایک صاحب بے تکلف تھے کہنے لگے تم تو نفس پرور ہو میں نے کہا یہ تو صغری ہوا