ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
کرائے گی اور اس سے بڑھ کر یہ کہ خدا نخواستہ ان کو کچھ رقم کا لالچ دے کر اپنے مشن کی ترغیب دیں گے تو اسوقت ان کا کیا حشر ہو گا ـ سب کو معلوم ہو سکتا ہے خصوصا اس حالت میں کہ ان عیسائیوں کی عادت ہے کہ اجنبی ملک میں پہنچ کر پہلے تو تجارت شروع کرتے ہیں پھر پادریوں کے ذریعہ سے نصرانیت کی اشاعت کرتے ہیں تو ان کا عرب میں جانا بظاہر سخت خطرناک ہے ـ اللہ تعالی رحم فرمائے ـ خصوص آج کل فقرو فاقہ اور افلاس و تنگ دستی کی وجہ سے بکثرت ارتداد ہو رہا ہے ـ مولوی حبیب احمد صاحب کیرانوی نے خوب بات کہی کہ آج کل کا مسلمان خوف سے متاثر نہیں ہوتا مگر طمع سے متاثر ہو جاتا ہے ـ خوف کردہ را علاج نیت 103 ـ فرمایا سلطنت وقت نے ہندوؤں کو بہت بڑھایا چڑھایا تھا ـ اسی کا نتیجہ نظر آ رہا ہے تعجب یہ ہے کہ اس کا کچھ تدارک بھی نہیں کرتے ـ نہ معلوم کس شے کے منتظر ہیں ـ حضرت کا تفقہ 104 ـ فرمایا ایک مرتبہ حضرت مولانا خلیل احمد صاحبؒ نے فرمایا کہ ترمذی میں یہ حدیث ہے " لن یغلب اثنا عشر الفاعن قلۃ ،، ( یعنی حضرت رسول مقبول ؐ نے فرمایا ہے کہ بارہ ہزار مسلمانوں کا لشکر قلت تعداد کی وجہ سے کبھی دشمنوں کے مقابلہ میں مغلوب نہ ہو گا 12 ) اس کا مطلب سمجھ میں ںہیں آیا حالانکہ ثابت ہے کہ بارہ ہزار کیا بارہ ہزار سے کہیں زائد تعداد کے لشکر شکست کھا گئے ـ حضرت مولانا کی برکت سے میرے ذہن میں فورا جواب آ گیا ـ میں نے عرض کیا کہ حدیث شریف کا مضمون بالکل بے غبار ہے حضورؐ نے عن قلۃ فرمایا ہے کہ قلت کی وجہ سے مغلوب نہ ہو گا ـ عن علۃ نہیں فرمایا کہ کسی اور سبب سے بھی مغلوب نہ ہو گا لہذا جہاں بارہ ہزار یا بارہ ہزار سے زائد کے لشکر شکست کھا گئے اس کی وجہ قلت نہیں بلکہ کوئی دوسری علت ہو گی ـ چنانچہ اس کی تائید کتب حدیث و تاریخ سے بھی ہوتی ہے بلکہ قرآن شریف میں بھی مسلمانوں کا غزوہ حنین میں اولا مغلوب ہونا بالتصریح مذکور ہے ـ حالانکہ غزواہ حنین میں مسلمان