ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
آپ خدائے عزوجل کی جانب سے ان پر مسلط نہیں کئے گئے جن کی طرف مبعوث ہوئے ہیں ان کو ضرور مومن بنائیں یہ آپ کے اختیار میں نہیں ہے آپ کے اختیار میں صرف اس کی تبلیغ ہے کہ یہ کام مفید ہیں اور یہ مضر ـ اس قسم کی آیات اور احادیث بہت ہیں ـ ان سب کا یہی مطلب ہے کہ نتائج انسان کے قبضہ و قدرت میں نہیں ـ نہ انسان ان کا مکلف ہے انسان کو تو صرف کوشش کرنا چاہئے اور ثمرات کا معاملہ خدا کے سپرد کر دینا چاہئے ـ صبح 9 ـ 30 بجے جمعہ 16 ستمبر 1938ء لکھنؤ مکان کی وسعت 79 ـ فرمایا حدیث شریف میں آیا ہے الشوم فی ثلثۃ المرءۃ والدار والفرس او کمال قال صلی اللہ علیہ وسلم ـ شراح حدیث نے شوم فی الدار کی ایک تفسیر یہ بھی کی ہے کہ مکان تنگ ہو ـ ضرورتوں کے لئے کافی نہ ہو ـ تنگ مکان سے واقعی بہت تکلیف ہوتی ہے ـ حدیث شریف میں وسعت مکان کی دعا بھی آئی ہے چنانچہ ارشاد ہے " اللھم وسعتی فی داری ،، یعنی اے اللہ مجھ کو مکان کے بارے میں وسعت دیجئے ـ نمائش و تناسب 80 ـ فرمایا عمارات میں اکثر بعض چیزیں بلا ضرورت نمائش یا تناسب کے لئے بن جاتی ہیں اور بے جا اشراف ہوتا ہے اسی لئے میرا دل جدید تعمیر کرانے سے گھبراتا ہے ـ حرکات کی نا موزونیت 81 ـ فرمایا میں نا مناسب حرکت و سکون اور غیر موزوں افعال و اقوال پر روک ٹوک کرتا ہوں خصوص جن باتوں سے کسی کو تکلیف ہو ـ ان پر داروگیر کرتا ہوں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو میرے طرز عمل سے تعجب ہوتا ہے کیونکہ نہ ان کو وہ اعمال ناموزوں معلوم ہوتے ہیں اور نہ وہ ایسے