ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
تحقیر امراء 4 ـ فرمایا ہمارے حضرت (قدس سرہ) فرماتے تھے کہ بعض درویش نے یہ طریقہ اختیار کر رکھا ہے کہ امراء کی قصدا تحقیر کرتے ہیں فرمایا کہ یہ تو کبر ہے ہاں لپٹنا نہ چاہئے لیکن اس کی رعایت کرنا چاہئے نہ کہ امیر ہونے کی بناء پر بلکہ نعم الامیر ہونے کی بناء پر جیسا کہا گیا ہے " نعم الامیر علی باب الفقیر ،، وہ جب ہمارے دروازہ پر آ گیا اور امارت کو رخصت کر دیا تو امیر کہاں رہا اب اس کے نعم ہونے کی رعایت ہو گی ـ نزلوا الناس علی منازلھم 5 ـ فرمایا حذیو مصر کے پیر بہت بوڑھے تھے جب حج کے واسطے مکہ آئے تو ہمارے حضرت سے ملنے کے لئے آئے شریف مکہ نے سواری کا انتظام کرنا چاہا تو کہا کہ شیخ کے یہاں سوار ہو کر جانا سوء ادب ہے ـ حضرت نے ان کی شان کے موافق خوب سامان کیا ـ چاء وغیرہ کا تو ایک صاحب نے کہا حضرت کو اس کی کیا ضرورت تھی فرمایا نزلوا الناس علی منازلھم وہ حاضر ہوئے تو عرض کیا کہ میری طرف توجہ فرمائیے ـ حضرت نے چاء پیش فرمائی انہوں نے عرض کیا کہ چاء کی کیا ضرورت ہے ـ بس توجہ فرما دیجئے فرمایا وہ بھی ہو جائے گا چاء سے فارغ ہو کر گردن جھکا کر بیٹھ گئے ـ حضرت بھی متوجہ ہو گئے ـ پھر سر اٹھا کر بولے کہ الحمدللہ جیسا سنا تھا اس سے بدرجہ ہا زیادہ پایا حضرت نے فرمایا کہ نہیں میں کیا چیز ہوں تو بگڑ گئے اور کہا کیا میں اندھا ہوں ـ علوی سید نہیں 6 ـ فرمایا بعض علوی خود کو سید سمجھتے ہیں یہ غلطی ہے خدا جانے کہاں سے کہتے ہیں ـ سید تو عرف میں صرف بنی فاطمہ ہیں ہاں کوئی اصطلاح ہی بدل دے تو دوسری بات ہے ـ خلافت الہی کا دعوی 7 ـ ایک صاحب نے عرض کیا کہ ایک شخص نے خلیفۃ اللہ ہونے کا دعوی کیا ہے اور نظام دکن کو