ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
مگر ایک شرط ہے کم کھایا کرو ـ وہ خوش ہوا کہ سستے ہی چھوٹے لیکن دو چار دن کے بعد آیا اور عرض کیا کہ اگر حکم ہو روزہ رکھ لیا کروں ـ کم کھانا تو مشکل ہے ـ فرمایا جاؤ بس طلب معلوم ہو گئی ـ ایضا 74 ـ فرمایا ایک شخص حافظ صاحب کے پاس بہت زیادہ آیا کرتا تھا فرمایا میاں زیادہ نہ آیا کرو تمہاری جورو لڑے گی ـ اس نے کہا ایسی تیسی ایسی جورو کی ـ اتفاق سے وہ کئی روز تک نہ آیا ـ ایک بار حضرت حافظ صاحب مسجد کے دروازہ پر کھڑے تھے کہ وہ شخص سامنے نظر پڑا ـ حضرت ہنسے فرمایا کہو کیا ہوا کہ حضرت بیوی بہت لڑی کہ نہ کھانے کا نہ کمانے کا یونہی پڑا رہتا ہے تو آپ بہت نہسے ـ ایضا 75 ـ فرمایا حضرت حافظ صاحب کے پاس ایک شخص کا لڑکا آیا کرتا تھا ایک روز وہ شخص آیا اور کہنے لگا کہ میرا لڑکا جب سے یہاں آنے لگا بگڑ گیا ـ فرمایا ہمیں بھی تو کسی نے بگاڑا ہی ہے ہمیں تو بگاڑنا ہی آتا ہے ہم بھی اپنے ماں باپ کے اکلوتے تھے ـ اہل طریق اہل محبت ہیں 76 ـ فرمایا خشک علماء کے قصوں سے قلب میں اشراح نہیں ہوتا اور اہل طریق حضرات کے ذکر میں ایک سکر کی سی کیفیت ہو جاتی ہے آخر اہل محبت ہیں اور خیر یہ تو واقعات کمال کے ہیں ان کے معمولی تذکرے میں بھی خدا جانے کیا اثر ہے ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا تذکرہ 77 ـ فرمایا جب میں حضرت گنگوہی کے یہاں حاضر ہوتا تو حضرت حاجی صاحب کا خوب انبساط کے ساتھ ذکر فرماتے وجہ یہ ہے کہ اور حضرات تو حضرت حاجی صاحب کے بواسطہ خادم تھے