ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(113) بعد الموت اگر کسی کی مغفرت کے متعلق صدمہ ہو تو ایصال ثواب کرتا رہے اس سے امید مغفرت بندھ جائے گی ـ ایضا ( 114) برائیوں کے مقتضاء پر عمل نہ کرنے سے ان میں کمزوری ہو جاتی ہے اور ذکر و مراقبہ صرف ان کے کمزور کرنے میں معین ہوتا ہے ـ ص 5 (115) حضوری حاصل ہونے کے بعد ترقی کا ذریعہ معین نہیں ہے بحسب اقتضائے وارد و طریق مختلف ہوتے ہیں جن میں اعمال و اشغال و اوقوال و احوال سب داخل ہیں ـ ایضا (116) توجہ الی المذکور افضل ہے مگر جس وقت کوئی وارد توجہ الی الذکر کا مقتضی ہو تو اس وقت وہ انفع ہے ـ ایضا (117) جس توجہ سے الجھن ہو اس کا اہتمام نہ کرے ـ ص 6 (118) تفکر میں اگر ذکر و مذکور دونوں کا پتہ نہ رہے وجدانا یہ دیکھنا چاہئے کہ اجمالی حالت میں بھی توجہ ہے یا نہیں تو یہ ساعت غفلت میں شمار ہو گی ـ ایضا (119) حقیقت پر نظر ہونے سے لذت و اطمینان محسوس ہوتا ہے ـ ایضا (120) قصور کی تلافی پر زیادہ کاوش نہ ہونا عبدیت و تفویض کا اثر ہے مگر احتیاطا تلافی کر لینا چاہئے تاکہ نفس حیلہ نہ کرے ـ ص 7 (121)تمام مناقشات سے علیحدہ رہنا اور گوشئہ گمنامی کو پسند کرنا ایک رفیع حالت ہے ـ ص 8 (122) ہر حالت میں شکر کرنا شعبہ تفویض ہے ـ ایضا (123) خواب میں بشارت غوثیت کی تعبیر یہ ہے کہ اس سے مخلوق کو دعا و ہدایت ہو گی ـ ص 10 ( 124) خواب میں سورہ زمر کی آخری آیتوں کا تلاوت کرنا بشارت اعمال صالحہ ہے اور اسی سورت میں اہل نار کی آیتوں کا نہ پڑھ سکنا معاصی سے اجتناب اور گویا آخرت میں وعید نہ ہونے کی طرف اشارہ ہے ـ ایضا (125) اپنی پختہ قبر کا دیکھنا اعمال صالحہ کے بقا کی طرف اشارہ ہے ـ ایضا (126) خواب میں شیخ کا یہ کہنا کہ تم عورتوں سے بیعت لیا کرو نا قصین کی ہدایت کی اہلیت کی بشارت ہے ـ ص 11 (127) اصلاح اخلاق کی کتب کا مطالعہ کاملین کو بھی بقا و ترقی میں معین ہوتا ہے ـ ایضا (128) طالب سے تواضع کرنا رہزنی ہے ـ ص 17 (129) نسبت کی حقیقت یہ ہے کہ حق تعالی سے قلب کو ایسا تعلق ہو جائے کہ اس کی یاد اور