ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(98) حق العباد مثلا چوری یا خیانت و غیرہ کے متعلق اگر یہ ظن غالب ہو کر صاحب حق ان امور کی اطلاع پر بھی مجملا معافی چاہنے سے معاف کر دے گا تو اظہار کی حالت نہیں رہتی ورنہ اظہار ضروری ہے ـ ایضا (99) نا بالغ کے حقوق جب تک کہ وہ سن بلوغ تک نہ پہنچ جائے معاف نہیں ہوتے ـ پھر اس کی ادائے حقوق میں یہ تفصیل ہے کہ اگر یہ وثوق ہو کر بالغین خیانت نہ کریں گے تو ان کو ادا کر دے ورنہ ان کی ضروری خرچ میں مثلا کپڑے و غیرہ میں خود خرچ کرے ـ ایضا (100) جب زبان ذکر سے تھک جائے تو فکر سے کام لے ورنہ پھر راحت مناسب ہے ـ ص 122 (101) یکسوئی اخیتاری نہیں ہے اس لئے یک سوئی کے قصد سے بے چینی پیدا ہوتی ہے ـ ص 123 (102) مدح و ذم کرنے والوں کو حقیقت سے بے خبر اور اپنے خیال کا متبع سمجھا جاوے اور یہ خیال کیا جاوے کہ ان کا دل و زبان کسی اور کے قبضئہ قدرت میں ہے اس تصور سے ان کی مدح و ذم کا کوئی معتد اثر نہ ہو گا ـ ایضا (103) جوش و ولولہ کے کم ہو جانے کا سبب کبھی کمال ہوتا ہے ـ ص 124 (104) اس عالم میں قرب حق صرف تعلق عن الغیر سے انقطاع کا نام ہے اور اس سے زیادہ کی توقع ہوس ہے - ص 124 (105) خوش فہم وہ شخص ہے جو واردات و ثمرات ذاکر کو پیش آ تے ہیں ان کی توجیہ سمجھانے سے سمجھ سکے اور عجب وغیرہ سے محفوظ رہے ـ ایضا (106) تدبر آیات کے لئے تلاوت کے علاوہ جلسہ مقرر کرنا چاہئے ـ ص 1 (107) اگر اثنائے ذکر میں کوئی عجیب بات کا انکشاف ہو تو اس کو ضبط کر لینا چاہئے ـ ص 2 (108) ہر چیز میں اللہ اللہ کی آواز کا محسوس ہونا سرایت ذکر کی علامت ہے ـ ایضا (109) خوف آخرت کے سبب دنیا سے اچاٹ ہو جانا عین مطلوب ہے ـ ص 3 (110) ہیبت میں اگر یاس کی نوبت پہنچے تو کیمیائے سعادت اور احیاء العلوم میں کتاب الرجاء کا مطالعہ مفید ہے ـ ایضا (111) اصلاح باطن بمعنی التزام اذکار و اشغال متعارفہ طالب علمی میں مخل ہے اور بمعنی تقوی و اجتناب عن المعاصی وہ ہر وقت فرض ہے اور مخل بھی نہیں ہے ـ ایضا (112) بعض اوقات بجائے مفت کام کرنے کے تنخواہ کے لینے میں عجب کا انسداد ہے ـ ص 4