ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(191) تعلق مع اللہ اور رضائے حق باہم متلازم ہیں اسی کو نسبت بھی کہتے ہیں ـ ص 247 (192) انکشاف واقعات اگر بلا توجہ دلچسپی ہوں تو کچھ بھی مضر نہیں ہے ـ ایضا (193) مبتدی کو عرصہ تک خلق کے نفع و ضرر سے یکسو رہنا چاہئے مگر بحالت اضطراری ـ ص 250 (194) بعض اوقات اثناء ذکر میں اپنے دست بوسی کو دل چاہتا ہے جس کا کوئی مضائقہ نہیں ہے ـ ایضا (195) سماع خود مذموم نہیں ہے مگر بعض اوقات معصیت کا باعث ہو جاتا ہے اس لئے بچنا چاہئے ـ ایضا (196) کبھی کسی امر محمود کا سبب معصیت بھی ہو جاتا ہے جیسا کہ گناہ جو توبہ کا سبب ہے ـ ایضا (197) خلوت میں اشعار کا پڑھنا اگر اعتدال سے ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ـ ایضا (198) شیخ کی غیبت میں طالب کا تڑپنا اور حضور میں سکون دونوں محبت میں ایک ہیں ـ اول شوق ـ دوسرا انس ـ ص 252 ( 199) خواب میں چونکہ معانی کا غلبہ ہوتا ہے اس لئے اس کے جذبات بیداری سے مختلف ہوتے ہیں ـ ایضا (200) بچوں سے محبت کرنا اور کھیلنا تکبر کے نہ ہونے کی دلیل ہے ـ ص 254 (201) تمیز دار اور صالحین کی محبت عین حق تعالی کی محبت ہے ـ ایضا (202) کسی کی دینداری اور حالت کا امتحان نہ کرنا چاہئے ـ ایضا (203) بد دینوں سے طبعی نفرت یہ غرور نہیں ہے مگر یہ خیال کرے کہ ممکن ہے کہ ان میں بھی کوئی ایسی صفت ہو کہ عند اللہ ہم سے اچھا ہو ـ ایضا (204) کسی چیز کے ذہول و نسیان سے بھی استغفار کرنا آداب عبدیت سے ہے ـ ص 255 (205) وساوس کو عدم الالتفات کے ساتھ مذموم بھی سمجھنا چاہئے ـ ص 256 (206) طبائع کے لحاظ سے بعض پر حب خدا کے آثار کا غلبہ ہوتا ہے بعض پر حب نبوی کا اور دونوں میں منافات نہیں ہے اس لئے دونوں محبوب ہیں صرف لون کا اختلاف ہے مگر اعتقاد ممکن و واجب کی محبت کا جو فرق ہے اس کا لحاظ ضروری ہے ـ ص 258 (207) خالق و مخلوق کے تعلقات کے لحاظ سے خوف خدا سے خواب خور حرام نہیں ہوتا ہے ـ ایضا (208) تنہائی کی وحشت اختلاط کی رقت سے بہتر ہے پہلی عارضی ہے دورا خظ نفس