ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
ہے ـ ص 259 (209) درود شریف سے رونگٹے کھڑے ہونا ایک قسم کا وجد ہے جو محبت نبویہ سے ہوتا ہے ـ ص 259 (210) کسی عاصی کو حقیر نہ سمجھا جائے اس پر غصہ کے وقت اپنے عیوب کا استحضار کیا جائے ـ ایضا (211) نظر بازی کا تھوڑا سا مرض بھی قابل علاج ہے لہذا جس شخص کی گفتگو میں لذت آئے اس سے فورا جدا ہو جانا چاہئے ـ ص 261 (212) کسی حال کے اعادہ کا اہتمام کرنا مضر باطن ہے ـ ایضا (213) اگر غلبہ تواضع و وسعت رحمت کی وجہ کسی امر منکر پر غصہ نہ آ ئے تو کچھ حرج نہیں جس وقت کہ عقلا اس کو برا سمجھتا ہے ـ ص 262 (214) بعض طبائع کو لزوم میں گرانی ہوتی ہے اور اختیاری میں بشاشت اور کام میں سولت ہوتی ہے اور بعض کو بالعکس ـ ص 263 (215) احوال اعمال پر استقامت کرنے سے پیدا ہوتے ہیں ـ ایضا (216) غلبہ تذلیل محمود ہے مگر نہ اس قدر کہ نعمت کا کفران ہو جائے اگر احیانا ایسا غلبہ ہو تو موجودہ نعمت کا استحضار مفید ہے ـ ص 265 ( 217) خیالات و وساوس کی مدافعت میں زیادہ انہماک مضعف قلب ہے خوف سے افضل