ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
تفویض کر دے ـ اور جو نسخہ تجویذ کرے اس کو بلا تردد استعمال کرے ـ ایضا (86) شیخ سے اپنے کسی حال یا اعتقاد کو مخفی نہ رکھے ـ ص 139 (87) ذکر میں نزع کی کیفیت طاری ہونا سلطان الاذکار کی علامت ہے ـ ص 141 (88) عبدیت کاملہ و منتہی نرزول کے آثار ملاحظہ ہو ـ ص 142 (89) اگر حالت شریعت کے موافق ہو تو خواب کتنے ہی مخالف اور شدید نظر آئیں حجت نہیں ہیں ـ ص 144 (90) گلزار ابرہیم کا مطالعہ مفید ہے ـ ص 146 (91) شوق کا اپنی رفتار سے بڑھنا مفید ہے اور خود بڑھانے میں اس کے ختم ہونے کا احتمال ہوتا ہے ـ لہذا جب دو شوق جمع ہو جائیں ایک مقصود دوسرا خود شوق کا شوق تو وہاں مقصود کو ہاتھ سے نہ دینا چاہئے ـ ص 148 (92) کثرت بکاء سے بعض اوقات شوق کا خاتمہ ہو جاتا ہے ـ اس لئے گریہ کا نہ ہونا بھی مفید ہے ـ ص 149 (93) ہر شخص کو استعداد جدا ہے جس کو صرف عالم الغیب جانتا ہے کہ اس کی تربیت کا کیا طریق ہے ـ ایضا (94) اطاعت یہی ہے کہ مشقت برداشت کرے ـ ص 150 (95) مجاہدات علت و صول نہیں ہیں محض حیلہ ہے اور علت محض فضل ہے ـ ایضا (96) آداب شیخ سے یہ بھی ہے کہ علوم غیر ضروریہ میں اس کی طرف رجوع نہ کیا جائے ـ ایضا (97) انسان کو چاہئے کہ اپنے قصور کی کسی سے معافی مانگ لے اور قبولیت کا مکلف نہیں ہے ـ ایضا (98) تکرار سورت خصوصا نوافل میں جائز ہے مگر التزام نہ کرے ـ ص 158 (99) قلب پر اللہ کا بخط جلی لکھا ہوا نظر آنا علامات یبوست سے ہے ـ ص 159 (100) جماعت کی نماز میں اگر یکسوئی نہ ہو اس کو ترک نہ کرنا چاہئے ـ ص 160 (101) سلسلہ امدادیہ میں بہ طریق متعارف تصرف و ہمت سے کام نہیں لیا جاتا ہے ـ طریق تعلیم صرف لسان ہے جو مطابق سنت ہے ـ ایضا (102) اگر محویت سے نماز میں سہو ہو تو مذموم نہیں ہے ـ ایضا (103) ہر مومن محب ہے ـ ایضا