ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(71) امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے عتاب کرنا مقتدا و مربری کا منصب ہے ـ ص 130 (72) اگر معاصی کا داعیہ بالکل فنا ہو جائے تو آزمائش جو مکلف کی شان ہے بالکل جاتی رہے اور مستحق اجر بھی نہ رہے ـ ایضا (73) نسخہ شافیہ ـ 1 ـ تہجد 4 رکعت تا بارہ رکعت بوقت تہجد یا بعد العشاء 2 ـ بعد تہجد بوقت فرصت ذکر لا الہ الا اللہ چھ سو سے بارہ سو تک جہر معتدل سے اور درمیان میں محمد رسول اللہ کہنا ـ 3 ـ محاسبئہ نفس ـ ص 131 (74) انبیاء علیہم السلام میں داعیہ معصیت کا نہیں ہوتا گو قدرت ہوتی ہے جیسے ہم لوگوں میں پیشاب پینے کا داعیہ نہیں ہوتا ـ گو قدرت ہے اور اولیاء میں داعیہ معصیت کا ہوتا ہے گو ضعیف ہی ہو جس کا مقابلہ اول سے آسان ہوتا ہے ـ ص 132 (75) جب بندہ مقام مرادیت سے فائز ہوتا ہے تو وہ گناہوں سے محفوظ ہو جاتا ہے ـ ایضا (76) جن صحابہ سے صدور کبائر کا ہوا ہے اس وقت وہ اس مقام سے فائز نہ تھے اس وقت ایک محفوظ ولی کو صحابہ پر فضیلت جزئی ہو گی جو بمقابلہ صحابیت کمزور ہے ـ ایضا (77) اگر مناجات قلبی کا بے ساختہ تقاضہ ہو تو وہ تصور ذات مع الذکر سے افضل ہے ـ ایضا (78) بعض لوگوں کو صرف مثنوی کا مطالعہ قائم مقام ذکر ہو جاتا ہے ـ ص 133 (79) حدیث میں وارد ہے کہ ایک زمانہ آئے گا کہ ہر مسلمان کو اس میں گھوڑا باندھنا چاہئے تو وہ زمانہ یہی ہے ـ مگر اس سے اہل وسعت مراد ہے ـ ایضا (80) علوم دلایت کا زیادہ تر منبع حضرات اہل بیت ہیں ـ ص 135 (81) غفلت نہ کرنا گناہوں سے بچنا اور ارتکاب گناہ پر فورا توبہ کرنا اور پھر اس گناہ کی فکر میں نہ پڑنا یہ سلوک کا حقیقی مقصود ہے ـ ص 136 (81) کسی مقام پر پہنچنے کے بعد اس کو آخر مقصود سمجھ کر مشغولی میں کمی نہ کرنی چاہئے بلکہ ہمیشہ اس کی ترقی میں جدوجہد کرتا رہے ـ ص 137 (83) اوراد کے لئے اجازت اصطلاحیہ کی ضرورت نہیں ہے ـ ص 138 (84) انوار جو قلب میں ہوں وہ نعمت ہیں اور وہی انوار حقیقۃ ہیں جن پر قرب مترتب ہوتا ہے ـ ایضا (85) شیخ سے تعلیم حاصل کرنے کا طریق یہ ہے کہ اپنے تمام احوال و عیوب پیش کر کے