ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(37) خواب میں شیخ کا عمامہ باندھنا مقتدائیت کی علامت ہے ـ ایضا (38) اضطراری مجاہدہ اختیاری کے قائم مقام ہو جاتا ہے ـ ایضا (39) اگر مشغولی میں پاس انفاس جاری نہ رہ سکے تو اس وقت ذکر لسانی جاری رکھے ـ ایضا (40) وظائف کی ایک تعداد مقرر کر کے پھر حسب نشاط جس قدر چاہے بڑھ سکتا ہے ـ ص 63 (41) حالت ضعف و نقاہت میں درود شریف کا ورد بلا قید جلسہ بہتر ہے ـ ایضا (42) آثار عبدیت و نزول کامل ـ ص 66 (43) مضامین گو مستحضر نہ رہیں مگر عبور کافی ہے جو آئندہ بوقت استداد کار آمد ہوتا ہے ـ ایضا (44) ممانعت سوال کی اصلی وجہ یہ ہے کہ سوال میں سائل کو مذلت اور زجر میں مخاطب کی ایذا ہے اور یہ دونوں قبیح ہیں ـ ص 67 (45)داد و دہش کے احوال مخلتف ہیں ـ بعض لوگوں کو دفعتہ دینا آسان ہوتا ہے اور تفریقا دینا مشکل اور بعض لوگوں کو اس کے عکس میں آسانی ہوتی ہے ایضا (46) چونکہ الخلق عیال اللہ ہے اس لئے ان سے کج اخلاقی باعث ناراضی ہے ـ ص 68 (47) مشتبہ چیزوں کے کھانے سے شہوات کی کثرت ہو جاتی ہے ـ ص 69 (48) لڑکوں کی طرف اگر خیال ہو تو منہ اور قلب دونوں پھیرنا چاہئے یعنی دوسری طرف متوجہ ہو جائے ـ ایضا (49) بعض طبائع کو ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے سے انقباض ہوتا ہے ان کو چاہئے کہ دیر تک دعا کریں تاکہ اس انقباض میں کمی ہو جائے ـ ایضا (50) حفظ و تلاوت دونوں کے ثواب جدا گانہ ہیں ـ ہر ایک کو اس کے احوال کے موافق شیخ تجویذ کر سکتا ہے ـ ایضا (51) نماز میں یکسوئی کی غرض سے آنکھیں بند کرنا جائز ہے مگر خلاف افضل ہے ـ ایضا (52) اگر ضروری اعمال پر مداومت ہو تو دل نہ لگنا قابل ملامت نہیں ہے ـ ص 70 (53) قرآن مجید یا کسی وارد کے اثر سے رونا بے ہوش ہونا اس میں ضعف قلب کو بھی دخل ہے ـ ایضا (54) مراقبہ پاس انفاس کو بالا لتزام نہ کیا جائے اگرچہ اس میں محویت ہو ـ ایضا (55) ذکر کے آثار باقیہ مراقبہ کی یکسوئی ہے بہتر ہیں ـ