ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(69) اگر شیخ کا تصور بلا اختیار جم جائے تو کلید سعادت ہے ـ ایضا (70) اگر بعوارض معمولات میں کوتاہی ہو تو یہ تنزل نہیں ہے دوسرے وقت اس کا تدارک کرے ـ ورنہ استغفار ـ ص 54 (71) اگر نا بالغ بڑی لڑکیوں کی تعلیم کا کوئی انتظام بلا مرد کے نہ ہو سکے تو پس پردہ اپنی بیوی کی موجودگی میں پڑھائے اور اگر وعظ کہہ سکے تو مہینہ میں ایک دو بار عام مجمع میں پردہ کے ساتھ وعظ سنایا کرے ـ ص 55 (72) ایک طالب کا خط کہ طریقہ نقشبندیہ میں تعلیم دی جائے ـ ص 56 (73) خاص سلسلہ کی مناسبت اس کو مستلزم نہیں ہے کہ شیخ تعلیم بھی اسی سلسلہ کی مناسبت سے دے بلکہ مناسبت کی تفسیر یہ ہے کہ جو نسبت ہو گی وہ اس سلسلہ کے مشائخ کے ہمرنگ ہو گی خواہ تعلیم کسی طریق کی ہو ـ ص 57 (74) احوال میں قیاس جاری نہیں ہوتا ـ ایضا (75) دورنگی چھوڑ دے یک رنگ ہو جائے معنی یہ ہے کہ ایک شیخ کو اپنے تمام امور سپرد کر دے ـ ایضا (76) بسط میں اگر قہقہ طاری ہو تو ضبط نہ کرے مگر حالت صلوۃ میں ـ ص 58 (77) کھڑے ہو کر ذکر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ـ ص 59 (78) حسن پرستی ایک امر طبعی ہے اس کے زوال کا انسان مکلف نہیں ہے مگر اس کے اقتضاء پر حسن نہ کرے ـ ص 60 (79) خواب میں برہنہ دیکھنا تعلقات دنیا سے تجرد اس کی تعبیر ہے ـ ص 61 (80) احوال بند ہوں یا پیدا ہوں دونوں حالتوں میں شکر کرے کیونکہ دونوں میں سالک ہی کی مصلحت ہے ـ ص 61 (81) شیخ کا خواب میں زور سے دبانا افاضہ کی طرف اشارہ ہے اور خط بنانا فنائے زوائل کی طرف اشارہ ہے ـ ص 62 (82) زید نے خواب دیکھا کہ ایک فقیرانہ صورت زہدانہ لباس میں کہتا ہے کہ تم اجمیر شریف کیوں نہیں جاتے ـ زید نے جواب دیا کہ جب تک مدینہ نہ جاؤں گا کہیں نہ جاؤں گا ،، ارشاد ہوا کہ یہ ابلیس صورت آدمی ہے جس کو سنت کی برکت نے مغلوب کر دیا ـ ص 63 (83) کامل پر کوئی حالت غالب نہیں ہوتی ہے ـ ص 65 (84) کمال کے بعد شیخ کا اثر کم محسوس ہوتا ہے ـ ایضا