ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
(85) قبض شیخ کا اثر طالبین پر بھی پڑتا ہے ـ ص 66 (86) قبض میں بھی نفس نسبت محفوظ رہتی ہے ـ جس کو خاص اہل بصیرت محسوس کرتے ہیں ـ ایضا (87) شیخ کے سامنے کچا چٹھا پیش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بطور کلیات اپنے تمام عیوب بیان کر دے ـ جزئیات کی تفصیل غیر ضروری ہے ـ ص 67 (88) مخالفین کی شرارت سے بے چین ہونا منافی اخلاص نہیں ہے کہ امر طبعی ہے ـ ص 68 (89) ترک نعمت نا شکری ہے ـ ایضا (90) مجاہدہ پر ایک مدت گزرنے سے طبعا ملال اور تکاسل پیدا ہوتا ہے اس کا علاج یہ ہے کہ معمولات کی مقدار نصف کر دیں یا ایک دن فاصلہ سے کریں ـ ص 69 (91) اس زمانہ میں قلب مجاہدہ پر وہی دولت نصیب ہوتی ہے جو سلف کو مجاہدہ عظیم پر میسر ہوتی تھی ـ ص 74 (92) کشف قبور مبتدی کو مضر ہے ـ ص 75 ، 76 (93) نفع رسانی افضل عبادات ہے ص 78 (94) آںحضرتؐ کے فیوض کے مختلف طریق ہیں ـ کبھی انس کبھی ہیبت اس لئے سالک حضرتؐ کو مختلف حیثیتوں سے خواب میں دیکھتا ہے ـ ص 78 (96) وساوس بعض اقسام قبض اور میل الی المعصیت ( گناہوں کی طرف رغبت ) کے چند منافع حسب ذیل ہیں (1) اس شخص کو کبھی غرور نہیں ہوتا سمجھتا ہے کہ بد حال ہوں ( 2 ) ہمیشہ ڈرتا رہتا ہے ـ کیونکہ اپنے علم و عمل پر ناز نہیں ہوتا ( 3 ) اس لغزش کے پیش آ جا نے سے ، شیطان کے مقابلہ میں قوت پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ بس اس سے زیادہ کیا کرے گا ـ (4) مرتے وقفت دفعتہ یہ حالت پیش ہو جائے تو پریشان نہ ہو گا ـ کیونکہ زندگی میں ایک مرتبہ تجربہ ہو چکا ہے ـ ( 5 ) یہ شخص محقق ہو جاتا ہے اور دوسرے مبتلا کی دستگیری آسانی سے کر سکتا ہے ( 6 ) ہر وقت اپنے اوپر حق تعالی کی رحمت دیکھتا ہے کہ ایسے نا لائق کو سر فراز فرماتے ہیں ( 7 ) اس حدیث کا برائے العین مشاہدہ کرتا ہے کہ مغفرت عبد کے عمل سے نہ ہو گی رحمت حق سے ہو گی ـ ( نوٹ ) نمبر ( 103 ) سے تا ختم الابتلاء لا ہل الا صطفاء کا خلاصہ ہے ) ـ