ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
ہے مگر مقصود نہیں ـ ایضا (54ٰ) ناسوت ناس سے مشق ہے یعنی آدمیوں کے رہنے کی جگہ اور ملکوت ملک سے مشتق ہے یعنی فرشتوں کے رہنے کا مقام ـ ص 34 (55) سبز رنگ کا نور اور سینے کا نور اعمال کی صورت مثالیہ ہے اور دونوں کا متحد ہونا علامت قبولیت ہے اور بجلی کا نور اور خاندان چشتیہ کا اثر ہے ـ ایضا (56) آسمان پر کسی حسینہ ماہر و عورت کا چاندی کے لباس میں دیکھنا حور جنت کی صورت مثالیہ ہے ـ ایضا (57) دھویں کا نظر آںا مرتبہ فنا ہے ـ ص 35 (58) قبض و بسط دونوں حالتیں ہیں اگر ایک حال رہے تو اس کا نہ کوئی لطف اور نہ اس کی حقیقت معلوم ہو جیسے کسی شخص نے کبھی کڑوی چیز نہ کھائی ہو تو میٹھے کی حقیقت سے نا آشنا رہے گا ـ ایضا (59) عبدیت کی علامت یہ ہے کہ اپنے اعمال سے نظر اٹھ جائے اور معاملہ آخرت میں خوف و رجا کے درمیان رہے ـ ص 35 (60) روح باعث غلبہ محبوبیت کے عورت کی صورت مثالیہ میں ظاہر ہوتی ہے ـ ایضا (61) قبر میں اپنی پیشانی کو پسینہ میں تر اور غبار آلود دیکھنا اور چہرہ سوتا ہوا نظر آنا یہ خود ذاکر کے فنا کی صورت اور پیشانی کا پسینہ خاتمہ بالخیر کی طرف اشارہ ہے ـ ایضا (62) تردد و پریشانی جو آثار تلوین سے اگر رفع ہو جائے تو تکمیل کی علامت ہے ـ ص 36 (63) بوئے حنا کا محسوس ہونا عالم برزخ سے ہے ـ ص 37 (64) ایک شخص نے خواب میں کہا کہ مقصود شما باد است یعنی اللہ تعالی مثل بادست در حس بشر نمی آئد ـ ص 38 (65) سینہ میں چند مقام کی حرکت اصل میں لطیفہ قلب کی حرکت ہے جس کے اتصال سے اور مقام متحرک معلوم ہوتے ہیں ـ ایضا (66) خواب میں عکس شیخ دیکھنا ثمرہ کی بشارت ہے ـ ایضا (67) پانی صوفیہ کے نزدیک عالم غیب سے عبارت ہے ـ ص 39 (68) لطیفئہ خفی یا اخفی کا نور سیاہ ہے لطیفئہ روح کا نور سفید اور لطیفئہ نفس کا نور زرد ہوتا ہے ـ ایضا (69) لاحول اور تصور شیخ سے شیطان دفع ہوتا ہے ـ ص 40