۷… خدا وند تعالیٰ اس لڑکے کو بغیر باپ کے پیداکرے گا۱؎ جیساکہ بی بی مریم نے بطور سوال دریافت کیا یعنی کہا:’’قالت رب انّٰی یکون لی ولد ولم یمسسنی بشر‘‘{کہا بی بی مریم نے کیونکر ہوگا واسطے میرے لڑکا کہ نہیں ہاتھ لگایا مجھ کو کسی آدمی نے۔}جواب ملا ’’کذلک اﷲ یخلق مایشاء اذاقضیٰ امرا فانما یقول لہ کن فیکون‘‘ {اسی طرح اﷲ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے جب مقرر کرتاہے کچھ کام سوائے اس کے نہیںکہ کہتا ہے ہو پس ہو جاتا ہے۔}
۸… اﷲ تعالیٰ اس لڑکے کو کتاب اور حکمت اور توریت اور انجیل سکھائے گا۔
۹… اس لڑکے کو خداوندتعالیٰ بنی اسرائیل کی طرف رسول کر کے بھیجے گا۔
۱۰… وہ لڑکا لوگوں کو کہے گا کہ میں اﷲ تعالیٰ سے تمہاری طرف معجزے لے کر آیاہوں۔
۱۱… پہلا معجزہ ’’انی اخلق لکم من الطین کھیئۃ الطیر فانفخ فیہ فیکون طیرا باذن اﷲ‘‘{تحقیق میں بناتا ہوں واسطے تمہارے مٹی سے مانند صورت جانور کے۔ پس پھونکتا ہوں میں بیچ اس کے۔ ہو جاتا ہے جانور ساتھ حکم اﷲ کے۔}
۱۲… دوسرا معجزہ ’’وابری الاکمہ‘‘{اور میں چنگا کرتاہوں پیٹ کے جنے اندھے کو۔}
۱۳… تیسرا معجزہ’’والابرص‘‘{اورسفید داغ والے کو چنگا کرتاہوں۔}
۱۴… چوتھا معجزہ ’’وانبئکم بما تاکلون وما تدخرون فی بیوتکم‘‘{اور میں خبر دیتا ہوں تم کو اس چیز کی کہ کھاتے ہو تم بیچ گھروں اپنوں کے۔}
۱۵… وہ کہے گا’’ان فی ذلک لایۃ لکم ان کنتم مؤمنین‘‘{تحقیق بیچ اس کے البتہ نشانی ہے واسطے تمہارے اگر ہو تم ایمان والے یعنی ایمان والوں کے لئے میری نبوت کے ثبوت کے واسطے یہی معجزہ کافی ہے۔}
’’اذ قال اﷲ یٰعیسیٰ بن مریم اذ کر نعمتے علیک وعلی والدتک اذ ایدتک بروح القدس تکلم الناس فی المھد وکھلا، واذ علمتک الکتٰب والحکمۃ والتوریۃ والانجیل واذ تخلق من الطین کھیئۃ الطیر باذنی فتفخ فیہا فتکون طیرا باذنی وتبری الا کمہ والا برص باذنی واذ تخرج الموتیٰ باذنی واذ کفقت بنی اسرائیل عنک اذ جئتھم بالبینت فقال الذین کفروا منھم ان ھذاالا سحرمبین‘‘
۱؎ قادیانی مرزا (ازالہ اوہام ص۳۰۳، خزائن ج۳ ص۲۵۴)میں لکھتا ہے کہ ’’حضرت مسیح اپنے باپ یوسف نجار کے ساتھ بائیس برس کی عمر تک نجاری کا کام کرتے رہے۔‘‘ لعنت اﷲ علی الکاذبین الے یوم الدین!