۱۵… ’’فیقول رجل من المؤمنین لا نطلقن الی ہذا الرجل فانظرن اھو الذی انذرنا رسول اﷲ ﷺ ام لا‘‘ پھر مسلمانوں میں سے ایک شخص زبردست مناظر اس کے مقابلہ کے لئے اس کے گاؤں(قادیان) میں جائے گا اورکہے گا کہ میں اس سے مناظرہ کر کے دیکھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ وہی مسیح دجال ہے۔ جس سے ہم کو رسولﷺ نے ڈرایا ہے یا کوئی اور ہے۔ پھر وہ واپس آکر لوگوں میں اس کی دجالیت کا اعلان کرے گا۔ (کنز العمال)
چنانچہ مولوی ثناء اﷲ صاحب قادیان گئے اورمقابلہ کے لئے بلایا اور وہ حضرت سامنے نہ آئے۔ آخر انہوں نے واپس آکر ان کی بطالت کا اعلان کر دیا اور فرمایا:
رسول قادیانی کی رسالت
بطالت ہے بطالت ہے بطالت
۱۶… ’’لیصحبن الرجال اقوام یقولون انا لنصحبۃ انا لنعلم انہ الکافرو لکنا لنصحبہ ناکل من طعامہ‘‘ بہت سے مولوی یا ملازمت پیشہ لوگ اس کے ساتھ مل جائیں گے اور دل میں کہیں گے کہ ہم جانتے ہیں کہ مدعی نبوت کافر ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہم خیال ہونے سے ہمیں تنخواہ مل جاتی ہے۔ (کنزالعمال ج۷ص۲۰۹۲)
۱۷… ’’ویبعث معہ الشیاطین تکلم الناس‘‘ بہت سے مولوی شیطان خصلت اس کے دعویٰ نبوت کی نہ صرف تصدیق کریں گے۔ بلکہ دوسرے لوگوں سے مناظرہ بھی کریں گے۔
(کنز العمال ج۷ص۲۱۰۴)
۱۸… ’’مامن نبی الا قد انذرامتہ‘‘ ہر ایک نبی نے اپنی امت کو مسیح دجال سے ڈرایا۔ جو کہے گا کہ میں مسیح ہوں اوردعویٰ نبوت کرے گا۔ (بخاری و مسلم ، ابن ماجہ وغیرہ)
۱۹… مرزاقادیانی اس کی تصدیق فرماتے ہیں کہ ’’میرے آنے کی تمام نبیوں نے ابتداء سے آج تک میرے لئے خبریں دی ہیں۔ (تذکرہ شہادتین ص۶۲خزائن ج۲ص۶۴۴)
۲۰… نیز مرزا قادیانی اقرار کرتے ہیںکہ ’’ہاں،میں وہی ہوں۔ جس کا سارے نبیوں کی زبان پر وعدہ ہوا۔‘‘ (فتاویٰ احمدیہ ج۱ص۵۱)
چھوڑ دو نا حق جھگڑا مرنے والا مر گیا
اپنے دعویٰ کو وہ بندہ آپ جھوٹا کر گیا