M
مرزا قادیانی کے دس جھوٹ
مرزا قادیانی فرماتے ہیں کہ’’ جھوٹ بولنا مرتد، نہایت شریر اور بد ذات آدمیوں کا کام ہے۔‘‘ (آریہ دھرم ص۱۱،خزائن ج۱۰ص۱۳)
۱… ’’قرآن شریف سے ثابت ہے کہ مسیح موعود چودھویں صدی ہجری میں آئے گا۔‘‘
(تقریروںکا مجموعہ ص۳۶)
۲… ’’قرآن شریف میں یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔‘‘
(کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ص۵)
۳… ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۶حاشیہ، خزائن ج۱۹ص۷۱)
۴… ’’آنحضرتﷺ نے بطور تشریح فرمایا’’بل ھوامامکم منکم‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۴، خزائن ج۳ص۱۲۵)
۵… ’’صحیح مسلم میں صاف لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ضرور طاعون پڑے گی۔‘‘
(نزول المسیح ص۱۸، خزائن ج۱۸ص۳۹۶)
۶… ’’صحیح بخاری میں ہے’’ہذا خلیفۃ اﷲ المہدی‘‘
(شہادت القرآن ص۴۱، خزائن ج۶ص۳۳۷)
۷… ’’احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت انتشار نورانیت اس حد تک ہو گا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریں گے اور عوام الناس روح القدس سے بولیں گے۔‘‘ (ضرورت الامام ص۵،خزائن ج۱۳ص۴۷۵)
۸… ’’احادیث نبویہ پکار پکار کر کہتی ہیں کہ تیرھویں صدی کے بعد ظہور مسیح ہے۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۳۴، خزائن ج۵ ص ایضاً)
۹… ’’احادیث میں مہدی معہود کی یہی نشانی تھی کہ اس کو بڑے زور شور سے کافر ٹھہرایا جائے گا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۱۲، خزائن ج۱۱ص۲۹۷)
۱۰… ’’مکہ اورمدینہ کے راہ میں ریل بھی تیار ہو رہی ہے۔‘‘
(کشتی نوح ص۸، خزائن ج۱۹ ص۸)