آخری زمانے میں ان کی کثرت ہوگی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۱۰، خزائن ج۳ ص۳۷۳)’’دخان سے مراد قحط عظیم و شدید ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۱۳، خزائن ج۳ ص۳۷۵)’’ مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا، یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی آفتاب سے منور کئے جائیں گے اور ان کو اسلام سے حصہ ملے گا۔‘‘ (ازالہ ص۵۱۵، خزائن ج۳ص۳۷۶)
مرزائی یاجوج ماجوج
’’یاجوج ماجوج سے دو قومیں انگریز اور روس مراد ہیں اور کچھ نہیں۔‘‘
(ازالہ ص۵۰۲،خزائن ج۳ص۳۶۹)
بہت بڑی گستاخی
’’ایک دفعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر آئے تھے(یعنی پیدا ہوئے) تو اس کا نتیجہ یہ ہوا تھا کہ کئی کروڑ مشرک دنیا میں ہو گئے۔ دوبارہ آکر کیا بنا لیں گے کہ لوگ ان کے آنے کے خواہشمند ہیں۔‘‘ (اخبار بدر مورخہ ۹؍مئی ۱۹۰۷ء ص۵)
حضوراقدس واصدقﷺ نے قیامت کے علامات کبریٰ حسب ذیل فرمائی ہیں۔ جن پر تمام مسلمانوں کا ایمان ہے۔
۱… امام مہدی علیہ الرضوان کاظہور۔ ۲… دجال لعین کا خروج۔
۳… دابتہ الارض ۔ ۴… دخان۔
۵… مغرب سے آفتاب کا طلوع۔ ۶… یاجوج ماجوج کا نکلنا۔
۷… اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے نزول مرزا قادیانی چونکہ خود کو مسیح موعود کہتے ہیں اور ہیں حقیقت میں جھوٹے، تو یہ علامات جو سچے مسیح علیہ السلام کے وقت ظاہر ہوں گی۔ جب ان کے زمانے میں ظاہر نہ ہوئیں تو دیکھئے سب کی کس طرح تاویل کر رہے ہیں؟
عذاب قبر کا انکار
’’کسی قبر میں سانپ یا بچھو دکھاؤ۔‘‘ (ازالہ ص۴۱۵، خزائن ج۳ ص۳۱۶)
سیاہ جھوٹ نہیں تو دکھاؤ کہاں لکھا ہے
جھوٹ نمبر۱… ’’اے عزیزو! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھا لیا ہے۔ جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی۔‘‘ (اربعین نمبر۴ص۱۲،۱۳، خزائن ج۱۷ص۴۴۲)