ہر نبی کو جو پیالہ عطاء فرمایا۔ ان تمام پیالوں کا مجموعہ مجھے دے دیا۔
سب کے برابر
انبیاء گرچہ بودہ اندبسے
من بعرفان نہ کمترم زکسے
(درثمین فارسی ص۱۷۲)
سب کا بروز
زندہ شد ہر نبی زآمدنم
ہر رسولے نہاں بہ پیراہنم
(درثمین فارسی ص۱۷۳)
ترجمہ… میری آمد کی وجہ سے ہر نبی زندہ ہوگیا۔ ہر رسول میرے دامن میں چھپا ہوا ہے۔
سب کا مرکب
روضہ آدم کہ تھا وہ نامکمل اب تک
میرے آنے سے ہوا کامل بجملہ برگ و بار
(درثمین ص۸۴،براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۱۴، خزائن ج۲۱ص۱۴۴)
’’اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر راست باز اور مقدس نبی گزر چکے ہیں۔ ایک ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں۔ ’’سو وہ میں ہوں۔‘‘
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۰، خزائن ج۲۱ص۱۱۸)
حضور اقدسﷺ کا بروز
’’خدا نے مجھے آدم بنایا اورمجھ کو وہ سب چیزیں بخش دیں جو ابوالبشر آدم کو دی تھیں اور مجھ کو خاتم النّبیین اور سید المرسلین کا بروز بنایا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۶۷، خزائن ج۱۶س۲۵۴)
عین ذات والا صفات(معاذاﷲ تعالیٰ من ہذہ الھفوات)
’’آنحضرتﷺ کی روحانیت کے لئے ایسے شخص کو منتخب کیا جو خلق اور خواور ہمت اور ہمدردی خلائق میں اس کے مشابہ تھا اورمجازی طورپر اپنا نام احمد اورمحمد اس کو عطاء کیا تاکہ یہ سمجھا جائے کہ گویا اس کا (یعنی مرزا کا) ظہور بعینہ آنحضرتﷺ کا ظہورتھا۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۱۰۱، خزائن ج۱۷ص۲۶۳)