ایک پہیلی
مرزا قادیانی اپنے متعلق کہتے ہیں:
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر جائے نفرت اورانسانوں کی عار ہوں
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۱۲۷)
آپ خوب سوچ کر بتائیں کہ وہ کیا چیز ہے؟
سچے نبی اورسچے مرزائی کی پہچان
مرزا قادیانی نے براہین احمدیہ کے پچاس حصے لکھنے کا اعلان کیا اوربہت تعریف کی کہ اس میں صداقت اسلام(مرزائیت) پر تین سو سے زائد دلائل ہوںگے اور لوگوں سے پہلے ہی پچاس حصوں کی رقم وصولی کرلی۔ لیکن چار حصے لکھنے کے بعد ۲۳ برس تک خاموش رہے اور کوئی حصہ نہ لکھا تو ہر طرف سے لوگوں نے لعن طعن شروع کردی۔ پھر پانچواں حصہ لکھا اور کہا کہ: ’’ یہ وہی براہین احمدیہ ہے جس کے پہلے چار حصے طبع ہوچکے ہیں۔ بعد اس کے ہر ایک صفحہ پر براہین احمدیہ کا حصہ پنجم لکھاگیا ہے۔ پہلے پچاس حصے لکھنے کا ارادہ تھا ۔ مگر پچاس سے پانچ پر اکتفاء کیاگیا۔ کیونکہ پچاس اورپانچ کے عدد میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے۔ اس لئے پانچ حصوں سے وہ وعدہ پورا ہوگیا۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۷ ، خزائن ج۲۱ص۹)
فائدہ نمبر۱… اگر سچے مرزائی کی پہچان کرنی ہو تو اس سے پچاس روپے قر ض لے لیں۔ چند دن کے بعد اس کو پانچ روپے ادا کردیں۔ اگر وہ خاموش ہوگیا اور زیادہ مطالبہ نہ کیا تو وہ سچا مرزائی ہے اور اگر پورے پچاس روپے کا مطالبہ کرے تو سمجھو کہ وہ جھوٹا مرزائی ہے۔ آپ اس کو کہیں کہ وہ اپنے نبی کی تعلیم پر عمل کرے اور پانچ روپے لے کر اپنے پیشواء کی روح کو ثواب پہنچائے۔ کیونکہ انہی کے قول کے مطابق پانچ سے وہ وعدہ پورا ہوگیا۔
فائدہ نمبر۲… کوئی نبی کتب فروش نہیں ہوتا اور نہ غیر مسلم کافر کا مطیع وخیر خواہ اور ملازم ہوتا ہے اور جو کتب فروش ہو،انگریز کاخیر خواہ مطیع اورملازم ہو،وہ نبی نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ نبی مطاع ہوتا ہے۔ مرزا قادیانی کی کتب فروشی تو ماقبل عبارت سے معلوم ہوگئی۔ اب اس کی اطاعت اور ملازمت بھی دیکھیں۔
تصویر کا دوسرا رخ…انگریزی حکومت کی اطاعت
۱… مرزا قادیانی لکھتے ہیں کہ:’’میری عمر کااکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائیداور