ف… اہل انصاف خدا سے ڈر کر اس عبارت کے الفاظ ذیل پر خوب غور کریں۔ خو،بو، قوت، نشان، احیا، اماتت، قدرت، بشیر، نذیر، حجۃ اﷲ،آیۃ اﷲ ہونے میں مرزا قادیانی بقول عبدالکریم پیغمبر خدا محمد مصطفی ﷺ کے برابر ہیں۔ لیکن عبدالکریم کی عقل اور علم دانی پر حیف ہے کہ اس نے رحمت اللعالمین کے تمام اوصاف میں ایسے شخص کو موصوف کردیا کہ جس کے نام کی اول بقدرت خداوند حکیم غلام کالفظ موجود ہے۔
(اخبار الحکم نمبر۲ج۵مورخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۰۱ئ)میں عبدالکریم لکھتا ہے:’’میںراستی سے کہتا ہوں کہ میں اس برگزیدہ امام کے وجود میں رسول کریم کی چال کو ایسا زندہ دیکھتاہوں کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ دوبارہ خود رسول کریم تشریف لے آئے ہیں۔‘‘
ف… عبدالکریم کی دونوں تحریروں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ تناسخ کا مسئلہ قادیانیوں کے نزدیک صحیح ہے اور نیز (تحفہ قیصرہ ص۲۰، خزائن ج۱۲ ص۲۷۲)میں مرزا قادیانی کی تحریر جس سے تناسخ کامسئلہ بقول مرزا قادیانی درست معلوم ہوتا ہے۔ وہ عبارت یہ ہے:’’اور چونکہ اس نے مجھے یسوع مسیح کے رنگ میں پیداکیاتھا اور طور اور طبع کے لحاظ سے یسوع کی روح میرے میں رکھی تھی۔‘‘
(الحکم نمبر۸ج۴مورخہ ۳؍مارچ ۱۹۰۰)میں عبداﷲ کشمیری کہتاہے:
ہمیں ست آں غلام احمد کہ مے باشد محمد ہم
ہمیں مہدی ہمیں عیسیٰ ہمیں آں تاجدار آمد
کلیم اﷲ ہمیں باشد ہمیں آدم صفی اﷲ
ہمیں خاتم ولایت رابمہر نقش دارآمد
لعنت اﷲ علی الکاذبین
(الحکم نمبر۴ج۴ص۲مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۰ئ)میں حامد شاہ سیالکوٹی، مرزا غلام احمد قادیانی کی تعریف میںلکھتا ہے:
کلام خدا ان پہ نازل نہ ہوتا
تو بار گراں یہ اٹھائے نہ ہوتے
نہ پاتے اگر خلعت انبیائی
تو جرأت وہ ایسی دکھائے نہ ہوتے