۵… (ازالہ ص۴۵۶،خزائن ج۳ص۳۴۳) میںمرزا نے لکھا:’’چونکہ مسیح میں مماثلت ہے۔ اس لئے اس عاجز کا نام آدم بھی رکھا اور مسیح بھی۔‘‘
۶… (ازالہ ص۵۳۳،خزائن ج۳ص۳۸۶)میںمرزا نے لکھا:’’خداتعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی۔‘‘
۷… (ازالہ اوہام ص۶۷۳،خزائن ج۳ص۴۶۳)میں مرزا قادیانی نے لکھا کہ احمد اور عیسیٰ اپنے اجمالی معنوں کی رو سے ایک ہی ہیں۔ اس کی طرف اشارہ ہے:’’مبشرا برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد‘‘
۸… (ازالہ اوہام ص۶۷۲،خزائن ج۳ص۴۶۳) میںمرزا نے لکھا ہے کہ آیت :’’ھوالذی ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ‘‘درحقیقت اسی مسیح ابن مریم کے زمانہ سے متعلق ہے۔‘‘
۹… (ازالہ ص۶۹۵،خزائن ج۳ص۴۷۵)میں مرزا نے لکھا:’’وہ آدم اورابن مریم یہ عاجز ہے۔ کیونکہ اول تو ایسا دعویٰ اس عاجز سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا او ر اس عاجز کا یہ دعویٰ دس برس سے شائع ہو رہاہے۔‘‘
۱۰… رسالہ (آریہ دھرم ص۶۵، خزائن ج۱۰ص۸۸)میںمرزا نے لکھا ہے :’’ حضرت اقدس امام مہدی، مسیح موعود مرزاغلام احمد علیہ السلام۔‘‘
۱۱… (انجام آتھم ص۵۲، خزائن ج۱۱ص۵۲)میںمرزا نے لکھا ہے کہ:’’ان کو کہو کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو میرے پیچھے ہو لو تو خدا بھی تم سے محبت کرے۔‘‘
۱۲… (انجام آتھم ص۵۲،خزائن ج۱۱ص۵۲)میںمرزا نے لکھا ہے کہ:’’اے احمد تیرا نام پورا ہو جائے گا۔ قبل اس کے جو میرا نام پوراہو۔‘‘
۱۳… (انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ص۵۵)میںمرزا نے لکھا:’’توہمارے پانی میں سے ہے۔‘‘
۱۴… (انجام آتھم ص۵۳، خزائن ج۱۱ص۵۳)میںمرزا نے لکھا:’’پاک ہے وہ جس نے اپنے بندہ کو رات میں سیر کرائی۔‘‘
۱۵… (انجام ص۵۸،۶۰، خزائن ج۱۱ ص۵۸)میںمرزا نے لکھا:’’نبیوں کا چاندمرزا آئے گا۔‘‘
۱۶… (انجام ص۷۸، خزائن ج۱۱ ص۷۸) میںمرزا نے لکھا:’’وماارسلنک الا رحمۃ للعٰلمین‘‘ تجھ کو تمام جہاں کی رحمت کے واسطے بھیجا۔‘‘