نہیں سکتا۔‘‘ (یہ الہام عربی میں ہے جو محمدی بیگم منکوحہ آسمانی کے متعلق ہے۔ اصل الہام عربی میں تھا)
۳… (آسمانی فیصلہ ص۳، خزائن ج۴ ص۳۱۲)’’میں نے اﷲ جل شانہ کی قسم کھا کر پیغام پہنچایا کہ میری کسی تحریر یا تقریر میں کوئی ایسا امر نہیں ہے۔ جو نعوذ باﷲ عقیدۂ اسلام کے مخالف ہو۔‘‘
حالانکہ خود اس نے (براہین احمدیہ ص۴۹۸، خزائن ج۱ ص۵۹۳)میں حیات مسیح کا عقیدہ درج کیا۔ جو مرزائیوں کے اور مرزا کے خیال میں شرک عظیم ہے۔ نیز مرزا محمود نے (حقیقت النبوۃ)میں لکھا ہے کہ مرزا ۱۹۰۰ء تک تو ختم نبوت کا قائل تھا۔ وہ اس کی عبارتیں منسوخ ہیں تو بزعم محمود اس کا باپ ختم نبوت کا سالہا سال تک مشیع رہا۔جو مرزائیوںکے نزدیک بالکل اسلام کے خلاف ہے۔
۴… (آئینہ کمالات اسلام ص۵۵۱، خزائن ج۵ ص ایضاً)’’واﷲ قد کنت اعلم من ایام مدیدۃ اننی جعلت المسیح بن مریم واننی نازل منزلتہ ولکن اخفیتہ…و توقفت فی الاظہار عشر سنین۔‘‘ حالانکہ خود مرزا نے اعجاز احمدی (ضمیمہ نزول مسیح ص۷، خزائن ج۱۹ص۱۱۳)’’میں لکھا ہے کہ براہین احمدیہ کی تالیف کے بعد بارہ سال تک مجھے بالکل خبر نہ ہوئی کہ میںمسیح موعود بنایا گیا ہوں۔ بلکہ میںحیات مسیح کا قائل رہا اس سے ثابت ہواکہ آئینہ کی عبارت جھوٹ ہے۔
۵… (حمامۃ البشریٰ ص ۹، خزائن ج۷ ص۱۸۶)’’واﷲ یعلم اننی ماقلت الاماقال اﷲ تعالیٰ ولم اقل کلمۃ قط یخالفھا وما سہا قلمی فی عمری‘‘ حالانکہ مرزا اور اس کی امت کے خیال میں حیات مسیح کا عقیدہ خلاف نصوص قرآنیہ و حدیثیہ جس کو مرزا نے (براہین احمدیہ ص۴۵۸،۴۶۴)میںآیات قرآنیہ سے ثابت کیا اور بقول محمود اس نے سالہا سال تک اپنی کتابوں میں ختم نبوت کے مسئلہ کی اشاعت کی۔ جو بزعم مرزائیت نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے خلاف ہے۔
۶… (اعجاز احمدی ص۳۰، خزائن ج۱۹ص۱۴۰)’’ہم اس کے جواب میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتے ہیں کہ میرے اس دعویٰ کی حدیث بنیاد نہیں۔ بلکہ قرآن اور وہ وحی ہے جو میرے پر نازل ہوئی۔‘‘ حالانکہ اس کے خلاف (انجام آتھم ص۶۵،خزائن ج۱۱ص۶۵)میں لکھا ہے کہ میرے دعوے کی بنیاد حدیث پر ہی ہے۔ لہٰذا اعجاز احمدی(ضمیمہ نزول مسیح) کی قسم جھوٹی ثابت ہوئی۔
جواب تاویلات
کہ (حمامۃ البشریٰ ص۱۴حاشیہ، خزائن ج۷ص۱۹۲)’’میں خود مرزا نے لکھا ہے کہ جملہ قسمیہ