التجاء کی کہ اے کاشف القلوب اپنی خاص مہربانی سے میرے دل پرظاہر کردے کہ قادیانی کا یہ الہام تیری طرف سے ہے یا نہیں۔ تو خداوند تعالیٰ نے میرے دل پر جو کچھ القاء کیانقل کرتاہوں۔
الفاظ
جس
شخص کی
والدہ
بی بی
مریم
نہو
کیا
وہ
ابن
مریم
ہوا
اس عبارت کے کل عدد
اعداد
۶۳
۱۰۲۰
۴۶
۲۴
۲۹۰
۶۱
۳۱
۱۱
۵۳
۲۹۰
۱۲
۱۹۰۱ء
الفاظ
خدا
نے
قادیانی کو
مسیح
یا عیسیٰ
بھی
نہیں
کہا
ہے
اس عبارت کے کل عدد
اعداد
۶۰۵
۶۰
۲۰۲
۱۱۸
۱۶۱
۱۷
۱۱۵
۲۶
۱۵
۱۳۱۹ھ
جن سے سن ہجری نکلتا ہے۔ میں نے پھر التجاء کی کہ اے میرے رب تو میرے دل پر ایسے الفاظ ڈال جو میرے سوال کا جواب بھی اور جن کے اعداد ملانے سے سن عیسوی بھی پورا ہو۔ یعنی مطابق سن ہجری کے ہو۔ تو خدا وند تعالیٰ نے اپنی مہربانی سے میرے دل پر الفاظ ذیل القاء کر دیئے۔ ’’شیطانی الہام نے بھلا دیا ہوا۔‘‘ کل عدد ۵۸۲ ہوئے۔ پس ۱۳۱۹ جمع ۵۸۲ کل عدد ۱۹۰۱ بن گیا۔ یعنی سن عیسوی بھی پورا ہوگیا۔ پھر میں نے ’’جعلناک المسیح ابن مریم‘‘کے عدد نکالے تو کل ۶۶۶ ہوئے۔ پھر میں نے اﷲ تعالیٰ کی طرف التجاء کی تو میرے دل پر عبارت ذیل القاء ہوئی۔ ’’تیس دجالوں سے بھی ہے۔‘‘ عدد نکالے تو کل۶۶۶ ہوئے۔ ’’ذلک من فضل اﷲ‘‘
میرا یہ دعویٰ ہرگز ہرگز نہیں ہے کہ میں ملہم ہوں۔ لیکن اس بات سے بھی ہرگز ہرگز انکار نہیں ہے کہ جو کچھ خدا وند تعالیٰ نے اپنی مہربانی سے میرے دل پرالقاء کیا ہے۔ وہ صحیح ہے۔ چنانچہ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۱ء کو میں نے خدا وند تعالیٰ کی طرف پھر التجاء کی کہ اے کاشف القلوب اگر قادیانی کے دعوؤں کی بنا تیر ی مرضی کے خلاف پر ہے تو اس کو کس واسطے ہلاک نہیں کرتا؟ تو جواب کے طور پر میرے دل میں ذیل عبارت القاء ہوئی۔
’’اے انسان خداوند تعالیٰ کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا اور ہر ایک کام کی خدا کے نزدیک میعاد مقرر ہوتی ہے۔ اس کا ابتداء اور انتہا خدا کومعلوم ہوتاہے۔ قادیانی جماعت کے باعث خدا ان لوگوں کا امتحان کر رہا ہے جو زبان سے کہتے تھے کہ ہم محقق ہیں۔ ہم غیر مقلد ہیں۔