۱۷… ’’فتاویٰ ابن حجرؒ جو حنفیوں کی نہایت معتبر کتاب ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۸۰، خزائن ج۱۴ ص۳۱۵)
جھوٹ ہے کیونکہ یہ حنفیوں کی کتاب نہیں، شافعیہ کی ہے۔
۱۸… ’’یہ حدیث کہ حضرت عیسیٰ کی عمر ۱۲۰ سال تھی۔ محدثین کے نزدیک اول درجہ کی صحیح مانی ہوئی ہے۔‘‘(ایام الصلح ص۱۴۳، خزائن ج۱۴ص۳۸۸) بالکل غلط، کس محدث نے اس کو اول درجہ کی صحیح مانا ہے؟
۱۹… (آئینہ کمالات اسلام ص۲۸۰ طبع اوّل و ص۲۸۶،۳۲۲،۳۲۵)میں ستمبر کو ۳۱ دن کا لکھا ہے۔ غلط، ستمبر ۳۰ دن کا ہوتا ہے(طبع ثانی میں ۳۰؍ستمبر ہے)
۲۰… (تریاق القلوب ص۴۱، خزائن ج۱۵ص۲۱۸)میں لکھا ہے کہ ’’صفر کا مہینہ اسلامی مہینوں میں چوتھا۱؎ مہینہ ہے۔‘‘ بالکل جھوٹ! اسلامی سال محرم سے شروع ہوتا ہے۔
۲۱… (ازالہ اوہام ص۱۹۰، خزائن ج۳ ص۱۹۲)میں لکھا ہے کہ ’’میرا مسیح موعود کا کوئی دعویٰ نہیں۔‘‘
حالانکہ یہ غلط کہتا ہے۔ اس سے پہلے (ازالہ اوہام ص۱۸۵، خزائن ج۳ص۱۸۹)میں لکھ چکا ہے کہ ’’اگر یہ عاجز مسیح موعود نہیں تو پھر آپ لوگ مسیح موعود کو آسمان سے اتار کر دکھلا دیں۔‘‘ نیز (ص۱۷۹، خزائن ج۳ ص۱۸۶) میں بھی اپنے آپ کو مسیح موعود مانتا ہے۔ لہٰذا (ص۱۹۰، خزائن ج۳ ص۱۹۲)والاقول یقینا جھوٹ ہے۔
۲۲… (حمامۃ البشریٰ ص۸۳، خزائن ج۷ص۳۰۲)میں کہتا ہے کہ’’فلاتظنن یا اخی انی قلت کلمۃ فیہ رائحۃ ادعاء النبوۃ‘‘ حالانکہ اس کے کئی ایک ایسے کلمات اور دعاوی ہیں۔ حمامۃ البشریٰ ۱۳۱۱ھ کی تصنیف ہے اور مرزا خود( اربعین ص۶،۷، خزائن ج۱۷ص۴۳۶) میں لکھتا ہے کہ ’’میرے دعویٰ نبوت کو ۲۳ سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۲؎۔‘‘
مرزا کے وہ جھوٹ جو اس نے حلفاً کہہ کر غلط بیانی کی ہے
حالانکہ مرزا خود لکھتا ہے کہ ’’جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے۔‘‘
(نزول مسیح ص۲۳۷، خزائن ج۱۸ص۶۱۵پیش گوئی نمبر۱۲۱ نسیم دعوت ص۸۴، خزائن ج۱۹ص۴۵۳)
۱؎ تریاق القلوب کے حاشیہ میں اس کی تاویل کی گئی ہے جو بالکل غیر معقول اور غلط ہے۔ محمد عارف۔
۲؎ وفات مرزا ۱۳۲۶ھ