۷… ’’اسلام کے تمام فرقے مانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے کامل عمر پائی۔ یعنی ایک سو پچیس سال زندہ رہے۔ ‘‘(مسیح ہندوستان میں ص۵۳، خزائن ج۱۵ص۵۵) غلط تہمت ہے۔
۸… ’’(حقیقت الوحی ص۱۸۹ حاشیہ، خزائن ج۲۲ص۱۹۶) میںلکھا ہے کہ حدیث آتی ہے ’’یأتی علی جہنم زمان لیس فیہا احد و نسیم الصبا تحرک ابوابھا‘‘ غلط ہے، حوالہ دو کہ یہ کس جگہ ہے۔
۹… (حاشیہ حقیقت الوحی ص۱۸۹، خزائن ج۲۲ص۱۹۶)میں ایک فارسی حدیث لکھی ہے۔ ’’ایں مشت خاک گر نہ بخشم چہ کنم‘‘
۱۰… (ازالہ اوہام ص۱۸۵، خزائن ج۳ص۱۸۹) میں لکھا ہے کہ ’’تیرھویں صدی کے اختتام پر مسیح موعود کا آنااجماعی عقیدہ ہے۔‘‘ کوئی اجماعی عقیدہ نہیں۔
۱۱… ’’حضرت مسیح کے لئے کسی حدیث میں رجوع کا لفظ نہیں آیا۔‘‘(انجام آتھم ص۱۵۱، خزائن ج۱۱ص ایضاً و ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۲۴جدید، خزائن ج۲۱ص۲۹۰) حالانکہ رجوع کا لفظ موجود ہے۔ دیکھو (عقیدۃ الاسلام اور التصریح بما تواتر فی نزول المسیح)
۱۲… ’’سلف کی کلام میںمسیح کے لئے نزول من السماء کا لفظ نہیں آیا۔‘‘
(انجام آتھم ص۱۴۸، خزائن ج۱۱ص۱۴۸)
حالانکہ کئی سلف کے کلام میں ہے۔ مثلاً فقہ اکبر میں امام ابو حنیفہ کا قول موجود ہے۔
۱۳… ’’علم نحو میں یہ قاعدہ مانا گیا ہے کہ توفی کے لفظ میں جہاں خدا فاعل اورانسان مفعول بہ ہو۔ ہمیشہ وہاں مارنے اور قبض کرنے کے معنی ہوتے ہیں۔‘‘(تحفہ گولڑویہ ص۴۵، خزائن ج۱۷ص۱۶۲) غلط ہے اور جھوٹ۔
۱۴… (چشمہ معرفت ص۲۸۶، خزائن ج۲۳ص۲۹۹)میںمرزا نے لکھا کہ’’ تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آنحضرتﷺ کے گیارہ لڑکے ہوئے اور سب فوت ہوگئے۔‘‘ غلط ہے، جھوٹ ہے۔
۱۵… (حمامۃ البشریٰ ص۵۶، ۱۹۴ جدید)میں لکھا ہے کہ ’’قوم کا اتفاق ہے کہ ’’آیۃ یا عیسیٰ انی متوفیک‘‘میں چاروں مواعید بالترتیب وقوع میں آئے۔‘‘ حالانکہ ابن عباسؓ کا قول ہے ’’تقدیم و تاخیر‘‘
۱۶… ’’دارقطنی کوشائع ہوتے ہوئے گیارہ سو برس ہو چکے ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۴۸، خزائن ج۱۴ص۲۸۰)
بالکل غلط ،جھوٹ ہے۔