شاہد ہیں مبشر اور نذیر ہیں مہر منیر بھی داعی بھی
ہوتے ہوئے سورج کے کس کو تاروںکی ضرورت ہوتی ہے
بے دیکھے گواہی دیتے رہے اﷲ کی جملہ پیغمبر
جب دیکھنے والے آپہنچے ختم ان پہ شہادت ہوتی ہے
وحدت کا جود عوا شرک پہ تھا اس شاہد حق نے جیت لیا
پھر ختم رسل کی مہر لگی اور بند عدالت ہوتی ہے
میثاق کے دن سب نبیوں سے اقرار لیا تھا جن کے لئے
احمد ہیں یہی بعدعیسیٰ جن پر یہ بشارت ہوتی ہے
مرزا توغلام احمد ہے اور ایسا جو باغی ہے ان سے
اور ایسے بغاوت والوں پر اﷲ کی لعنت ہوتی ہے
فرماتے ہیں خود بھی ختم رسل مشکوٰۃ میں قصر نبوت کی
میں آخری اینٹ ہوں وہ جس پر تکمیل عمارت ہوتی ہے
اترے یہ بخار کفرتراگر پڑھے بخاری اے منکر
مسلم کی حدیثوں سے ہی عیاں یوںختم نبوت ہوتی ہے
تھی پشت پہ مہر ختم رسل جب وہ پیدا ہوئے وہ ہادی کل
بتلائیں ذرا منکر سن کر یہ کس کی علامت ہوتی ہے
جب جھوٹے نبی پیدا ہوں گے پھر جھوٹا خدا بھی آئے گا
دجال ہے کانا ان کا خدا بعد اس کے قیامت ہوتی ہے
پھر حضرت عیسیٰ آئیں گے جھوٹوں کے خدا کو ماریں گے
اس واسطے مرزا کے د ل میں عیسیٰ سے عداوت ہوتی ہے
دجال کے آنے کا منکر آمد عیسیٰ کے بھی خلاف
دجال نما اس مرزا کی ہر بات ضلالت ہوتی ہے
سرکار ہیںآخری پیغمبر اور آخری امت ہم ہیں سلامؔ
ایمان کو رکھ محفوظ اپنے یہ رب کی امانت ہوتی ہے