ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
خاندان اب بھی موجود ہے ـ بہت بھولے بھالے لوگ ہیں یہ انبیٹھ کے تھے ـ حضرت کی نثر میں شاعری 159 ـ فرمایا ڈپٹی علی سجاد صاحب کے والد سے منقول ہے انہوں نے میرے متعلق کہا تھا کہ نثر میں بھی شاعری کرتا ہے ـ بیرنگ خط کی واپسی 160 ـ فرمایا مولانا گنگوہی نے ایک بیرنگ خط واپس کر دیا ـ ڈاک خانہ میں ہندو کلرک تھا کہنے لگا اتنے تو منی آرڈر آتے ہیں ایک چار پیسے کے واسطے خط واپس کر دیا ـ فرمایا یہ حال ہے ذہنیت کا نجدیوں کے متعلق فیصلہ 161 ـ فرمایا ایک شخص نے پوچھا کہ تمہارا کیا خیال ہے نجدیوں کے متعلق ـ میں نے لکھ دیا کہ میرا یہ خیال ہے کہ وہ نجدی ہیں وجدی نہیں اور ضرورت اس کی ہے اگر ایسے ہو جائیں تو ہم آنے والوں سے اس طرح پوچھا کریں ـ باز گو از بخدو از یاران نجد تا درو دیوار را آری بوجد لوگ ان کا جنید و شبلی سے موازنہ کرتے ہیں ـ حالانکہ امان اللہ اور رضا شاہ وغیرہ سے موازنہ کرنا چاہئے ـ التژف اور سلطان ابن مسعود 162 ـ فرمایا میں نے جو ایک کتاب لکھی ہے ـ التژف حافظ جلیل احمد علی گڑھی (خلیفہ مجاز حضرت تھانوی) جب حج کو گئے تھے وہ کتاب ساتھ لے گئے تھے سلطان کے یہاں پیش کی تو چونکہ کتاب عربی عبارت میں ہے خود دیکھی اور دیکھ کر فرمایا یاھذا یوافقنا مگر کہنا تو یوں چاہیئے تھا نحن نوافقہ خیر بہت خوش ہوئے اور نام پتہ وغیرہ پوچھا انہوں نے سب عرض کیا دیا ـ