ملفوظات حکیم الامت جلد 25 - یونیکوڈ |
|
جائے ـ (3) ما بعد الموت کا مراقبہ کہ دنیا سے رخصت ہو کر خدا کے روبرو جانا ہے سوال پر کیا جواب دوں گا اور کیا منہ دکھلاؤں گا ـ (4) جس پر فریفتہ ہو اس کے مرنے کا تصور کرے کہ گل سٹر کر کیٹرے پڑ جائیں گے ـ صورت بگڑ کر قابل نفرت ہو جائے گی ـ (5) استغفار کی کثرت کرے ـ ص 50 (97) طریق کا مقصود صرف قرب حق ہے اور اسکی تحصیل کے لئے اعمال حسنہ و عقائد صحیحہ و اخلاق محمودہ کی ضرورت ہے جن کی تفصیل صرف شارع بتلاتا ہے ـ ص 74 (98) حقیقی مذموم نا رضا مندی اور بعد حق سبحانہ و تعالی اور جن چیزوں کو اس میں دخل ہے وہ اعمال قبیحہ اور عقائد باطلہ و اخلاق مذمومہ ہیں ان کی تعیین اور تفصیل بھی شارع ہی سے معلوم ہوتی ہے ـ ص 76 (99) جن اشیاء کو قرب یا بعد میں دخل ہے وہ سب امور اختیاریہ ہیں ان میں سے کوئی امر غیر اختیاری نہیں ہے اور امور اختیاریہ میں تمام اعمال ظاہرہ و باطنہ داخل ہیں ـ ایضا (100) امور غیر اختیاریہ پر اگرچہ قرب و بعد مرتب نہیں ہوتا مگر قرب و بعد پر وہ خود مرتب ہو جاتے ہیں مثلا حق تعالی کسی مقرب بارگاہ کو بعض کمالات و ہبیہ مثلا کشف و خرق عادات وغیرہ جو غیر اختیاری ہیں عنایت کر دیں تو یہ کمالات سبب قرب نہیں بلکہ قرب پر مرتب ہوتے ہیں یا کسی عمل مذموم کی وجہ سے راندہ درگاہ کیا ہو اور پھر اس کو بعض بلیات غیر اختیاریہ میں مبتلا کر دیا ہو تو یہ بلیات سبب بعد نہیں ہیں بلکہ نتیجہ بعد ضرور ہیں جن کا تدارک توبہ استغفار ہے ـ ایضا