۱۴… چودھویں صدی کا دجال کون؟ بجواب چودھویں کا چاند:
قادیانیوں نے ’’بدر کامل یعنی چودھویں کا چاند‘‘ رسالہ لکھ کر یہ چاند چڑھایا کہ مرزاقادیانی بدرکامل تھا۔ جامع مسجد اہل حدیث حافظ آباد کے خطیب مولانا علم دین صاحب نے جواب میں ’’چودھویں صدی کا دجال کون؟‘‘ نامی یہ رسالہ جواباً تحریر فرمایا۔
غرض احتساب قادیانیت کی جلد ہذا (یعنی باون۵۲ جلد) میں ۱۴حضرات کے ۱۴رسائل وکتب محفوظ ہوگئے ہیں جن کی فہرست پر ایک بار پھر نظر ڈالیں۔
۱… مولانا صوفی سید عبدالرحمن گیلانی مجددی کا ۱ رسالہ
۲… جناب منشی اﷲ دتہ بہاول پوری کی ۱ کتاب
۳… مولانا سید عبدالسلام قادری باندوی کا ۱ رسالہ
۴… حضرت مولانا محمد چراغ صاحب کی ۱ کتاب
۵… مولانا قاری حضرت گل بنوں کا ۱ رسالہ
۶… مولانا عبدالرحمن فیصل آباد کا ۱ رسالہ
۷… پروفیسر ایم۔جے آغا خان کا ۱ رسالہ
۸… مہر عبدالرحیم جوہر جہلمی کا ۱ رسالہ
۹… سید محمد غلام احمد پوری کا ۱ رسالہ
۱۰… پرفیسر سید محمود علی کپورتھلوی کا ۱ رسالہ
۱۱… مولانا مشتاق احمد ہوتوی کا ۱ رسالہ
۱۲… مولانا عبدالحق رحیم یار خان کا ۱ رسالہ
۱۳… مولانا محمد مطیع الحق کا ۱ رسالہ
۱۴… مولانا علم دین حافظ آباد کا ۱ رسالہ
…………………
گویا ۱۴ حضرات کے کل ۱۴ رسائل وکتب
احتساب قادیانی کی جلد(۵۲) میں شامل اشاعت ہیں۔ حق تعالیٰ شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ آمین۰ بحرمۃ خاتم النّبیین!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۱۸؍جمادی الاوّل ۱۴۳۴ھ، بمطابق۳۰؍مارچ ۲۰۱۳ء