پھونکا جاوے گا بیچ صور کے پس ناگہاں وہ قبروں سے طرف رب اپنے کے دوڑیں گے کہیں گے ہم کو کس نے اوٹھایا ہم کو خواب گاہ ہماری سے یہی وعد ہ کیا تھا رحمن نے اور سچ کہا تھا پیغمبروں نے۔}
’’یوم یدع الداع الی شی نکر خشعا ابصارھم یخرجون من الاجداث کانھم جراد منتشر، مھطین الی الداع یقول الکفرون ہذا یوم عسر‘‘{اس دن کہ پکارے گا ایک پکارنے والا طرف ایک چیز نا پہچان کی نیچی ہوں گی آنکھیں ان کی نکلیں گے قبروں میں سے گویا کہ و ہ ہڈیاں ہیں پریشان دوڑتے ہوئے طرف پکارنے والے کو کہیں گے کافر یہ دن ہے سخت۔}
’’فذرھم یخوضواویلعبو احتیٰ یلقوا یومھم الذی یوعدون، یوم یخرجون من الاجداث سراعا کانھم الی نصب یوفضون خاشعۃ ابصارھم ترھقھم ذلۃ،ذلک الیوم الذی کانوا یوعدون‘‘{پس چھوڑو ان کو جھگڑیں اور کھیلیں یہاں تک کہ ملاقات کریں دن اپنے سے وہ جو وعدہ دیئے گئے ہیں جس دن نکلیں گے قبروں میں سے دوڑتے ہوئے گویا کہ وہ طرف تھانوں بتوں کی دوڑتے ہیں نیچے ہوںگے، آنکھیں ان کی دیکھنی ہوگی ان کو ذلت یہی دن وہ ہے جو تھے وعدہ دیئے جاتے۔}
’’افلایعلم اذابعثر مافی القبور و حصل ما فی الصدور ان ربھم بھم یومئذلخبیر‘‘{کیا پس نہیں جانتا جب اٹھایا جاوے گا جو کچھ بیچ قبروں کے ہے اورحاصل کیا جائے گا جو کچھ بیچ سینوں کے ہے۔ تحقیق ان کے رب کو ان کی اس دن سب خبر ہے۔}
’’فلاتحبسن اﷲ مخلف وعدہ رسلہ ان اﷲ عزیز ذوانتقام، یوم تبدل الارض غیر الارض والسمٰوٰت وبرزواﷲ الواحد القہار، وتری المجرمین یومئذ مقرنین فی الاصفاد، سرابیلھم من قطران وتغشیٰ وجوھھم النار، لیجزیٰ اﷲ کل نفس ماکسبت ان اﷲ سریع الحساب‘‘ {پس مت گمان کر اﷲ کو برخلاف کرنے والا وعدے اپنے کا پیغمبروں اپنے سے۔ تحقیق اﷲ غالب ہے بدلہ لینے والااس دن بدلی جائے گی زمین سوائے زمین کے اور بدل جاوے گا آسمان اور روبرو ہوںگے سب لوگ واسطے اﷲ واحد قہار کے اور دیکھے گا تو گنہگاروں کو اس دن جکڑے ہوئے بیچ زنجیروں کے کرتے اون کے گندہک کے ہوںگے اور ڈھانک لے گی مونہہ ان کے کو آگ تاکہ جزا دیے اﷲ ہر جی کو جو کچھ کمایا تحقیق اﷲ جلد لینے والا ہے ہر حساب کو۔}