میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا نہ نبی۔
۳… میںقصر نبوت کی آخری اینٹ ہوں۔ میرے آنے سے قصر نبوت مکمل ہوا اور مجھ پر تمام رسول ختم کر دیئے گئے۔ (مشکوٰۃ)
۴… میں نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں اور مجھے فخر نہیں ۔(دارمی،مشکوٰۃ)
۵… نہ میرے بعد کوئی نبی ہوگا۔ نہ میری امت کے بعد کوئی امت ہوگی۔ یعنی مسلمان آخری امت ہیں۔(بیہقی)
۶… اگر میرے بعد یوسف اورموسیٰ جیسا بھی کوئی آجائے تو اس کی پیروی گمراہی کاموجب ہوگی اور اگر وہ میرا زمانہ پاتے تو میری اتباع کے بغیر ان کو چارہ نہ ہوتا۔ (دارمی،مشکوٰۃ،کنزالعمال)
۷… ایک مرتبہ حضرت عمرؓ کے متعلق فرمایا:’’اگر میرے بعد کوئی نبی آنے والا ہوتا تو عمرؓ بن الخطاب ہوتا۔
۸… ایک مرتبہ حضور ﷺ نے ابوذرغفاری سے فرمایا:’’اے ابوذر!یاد رکھ کہ دنیا میں سب انبیاء سے پہلے آدم آئے اور سب کے آخر میں محمدؐ۔ (کنزالعمال ج۴)
۹… حجۃ الوداع کے موقع پر حضورﷺ نے فرمایا:’’اے لوگو!خبردار رہنا۔ اب میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور تم آخری امت ہو۔ قیامت کو تم سے میری نسبت ہی سوال کیا جائے گا۔
(مسند احمد ج۲)
خبردار!ختم نبوت(۳۳:۴)کی تشریح رسول اﷲ ﷺ سے بڑھ کر کون کر سکتا ہے؟ حضورﷺ کا ارشاد تو بجائے خود ہمارے لئے ایک سند اور حجت ہے لہٰذا حضورﷺ کے مقابلے میں بعد میں آنے والا کوئی شخص یہ حق نہیںرکھتا کہ وہ قرآن کریم کا کوئی ایسا مفہوم پیش کرے جو حضورﷺ نے بیان نہیں فرمایا اور
ب… سلسلہ نبوت ختم ہونے کے بعد جو بھی نبی ہونے کا دعویٰ کرے۔ وہ دجال اورکذاب ہے۔والسلام علی من اتبع الھدیٰ!
پروفیسر ایم جے آغا خان ایم۔اے
۵؍جولائی ۱۹۶۰ء