M
لفظ نبی کی تشریح
نزول قرآن سے پہلے فلسطین کے شہریروشلم میں ہیکل سلیمانی میں یہودیوں کے مندرجہ ذیل خاص منصب دار ہوتے تھے۔
۱…کاہن: وہ شخص جو ماضی کی خفیہ باتوں کے متعلق بتاتا یا کائنات میں رونما ہونے والے واقعات کی خبریں دیتا اور معرفت اسرار کا مدعی ہوتا تھا۔ نیز پجاریوں کی طرح جانوروں کو قربان گاہ میں پیش کرتا تھا۔
ب… لیکن عربوں کے ہاں کاہن اسے کہتے تھے جو…کنکریاں پھینک کر غیب کی خبریں بتایا کرتاتھا۔
۲…عرّاف: وہ شخص جو مستقبل کی خبریں دیتاتھا۔
۳…نبی:وہ شخص جو ہیکل سلیمانی میںبیٹھ کر پیش گوئیاں کیاکرتایاغیب کی باتوں سے لوگوں کو باخبر کرتاتھا۔ چنانچہ تورات میں نبی کا یہی تصوردیاگیا ہے۔جو نباء مادہ سے ہے۔
ب… نباء کے معنی ہیں خبر دینا اور نبی کے معنی ہیں امور غیب کی خبردینے والا۔ (پیشین گو) یا خدا کے متعلق خبر دینے والا۔
ج… لیکن اگر اس لفظ کو دوسرے مادہ نبو سے لیا جائے۔ جو نبا ء سے مشتق ہے۔ تو اس کے معنی بلند ہونا اور نبی کے معنی ہیں۔ بلندمقام پرکھڑا ہونے والا۔
قرآن کریم نے نبوت کا یہی تصور پیش کیاہے کہ نبی ایک ایسے بلند مقام پر کھڑا ہوتا ہے۔ جہاں سے اسے محسوس اور غیر محسوس دنیا کا مشاہدہ کرادیا جاتا ہے۔ یعنی وہ ایک طرف تو بذریعہ وحی کائنات کے بنیادی حقائق کا مشاہدہ کرتا ہے اور دوسری طرف ان حقائق کو دنیائے محسوسات تک پہنچاتا اور انہیں انسان کی تمدنی زندگی پر منطبق کرتا ہے لہٰذا قرآن آنے کے بعد یہودی تصورات کے برعکس نبی کا لفظ صاحب وحی کے لئے مختص ہوگیا۔ جو پہلے نہیں تھا۔