نہیں۔ بلکہ غیر تشریعی نبی بھی ہوا کرتاہے۔ چنانچہ (اربعین ص۶،خزائن ج۱۷ص۴۳۴)میںلکھا:
’’اگر کہو کہ صاحب شریعت افتراء کرکے ہلاک ہوتا ہے نہ ہر ایک مفتری تو اوّل تو یہ دعویٰ بے دلیل ہے۔ خدا نے افتراء کے ساتھ شریعت کی کوئی قید نہیں لگائی۔‘‘
اس سے معلوم ہوا کہ مرزا کے نزدیک ایک تشریعی اور ایک غیر تشریعی نبی تھا اور (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۵۳، خزائن ج۲۱ص۶۷) میںلکھا ہے: ’’اور علاوہ اس کے اور مشکلات یہ معلوم ہوئی کہ بعض امور اس دعوت میں ایسے تھے کہ ہرگز امید نہ تھی کہ قوم اس کوقبول کرسکے اور قوم پر تو اس قدر بھی امید نہ تھی کہ وہ اس امر کو بھی تسلیم کر سکیں کہ بعد زمانہ نبوت وحی غیر تشریعی کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔‘‘
اس سے معلوم ہوا کہ مرزا قادیانی خود تسلیم کرتا ہے کہ مسلمانوں کے ہاں بھی نبوت دو قسم کی تھی۔ تشریعی اور غیر تشریعی او دونوں نبوتوں کو اہل اسلام ختم اور مسدود سمجھتے تھے۔ تو اب محمود قادیانی کا یہ بہانہ بنانا کہ مرزا کو یا مسلمانوں کو غیر تشریعی نبی کا علم نہ تھا۔ کس قدر جھوٹا ہے اور کتنا اعلانیہ کذب بیانی سے کام لیا جارہاہے۔
۱۲… بزعم محمود قادیانی اس کا باپ سالہا سال تک قرآن وحدیث کو خلاف مراد خداوندی ختم نبوت کے لئے پیش کرتا رہا اور خد ا تعالیٰ اوراس کے رسول کے کلام کی تحریف کرتا رہا اور بیس سال تک مرزا قادیانی محرف القرآن والحدیث ٹھہرتا رہا اور بجائے اصلاح کے تحریف کا مرتکب ہوتا رہا اور اسی تحریف پرکتابوں کی کتابیںسیاہ کرتارہا۔ مگر خدا تعالیٰ نے ملہم کو کوئی تنبیہ اور سرزنش نہ کی۔ بلکہ خدا تعالیٰ بالکل خاموش بیٹھا رہا۔ العیاذ باﷲ!
۱۳… جب مرزا قادیانی پر لوگوں نے کفر کا فتویٰ لگایا کہ مدعی نبوت ہے اوربزعم محمود قادیانی وہ درحقیقت نبی تھا ۔ مگر اس نے اس سے صاف انکار کردیا کہ میرا کوئی نبوت کا دعویٰ نہیں۔ بلکہ یہ افتراء ہے۔ تو جب اﷲ تعالیٰ نے اس کو نبی بنایا تھا جیسے محمود قادیانی کہتا ہے تو خدا تعالیٰ نے مرزا کے انکار نبوت پر کوئی تنبیہ نہ کی اوراس کی اصلاح نہ کی کہ لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں اور تو نبی ہے۔ اے مرزا تو غلطی کر رہا ہے۔ کیونکہ ہم نے تجھ کونبی بنایا ہوا ہے۔ تو خود کوڑ مغز ہے۔تجھ کو خود سمجھ نہیں آتی اور الٹا لوگوں کو ڈانٹ رہا ہے اوران کو گالیاںدیتاہے۔
۱۴… ہم محمودقادیانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تیرے باپ نے جیسے کہ اعتراف کیا کہ میں مسیح موعود ہونے کا انکار کرتارہا اور وہ میری غلطی تھی۔ ایسے ہی مرزا نے اعتراف کیا کہ میں پہلے حیات مسیح کا قائل تھا اوراس کو میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا۔ لیکن یہ بھی میری غلطی تھی اور یہ بھی مانا کہ میں نے متوفیک کا معنی جوبراہین احمدیہ میں کہا تھا۔ وہ بھی میرا ہی قصور تھا۔لیکن کہیں مرزا