لکھے ہیں مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
ہ… جہاد کو حرام قرار دے کر آیات جہاد سے انکار کیا ہے۔ چنانچہ (تحفہ گولڑویہ میں ۲۷، خزائن ج۱۷ ص۷۷) پر لکھتے ہیں ؎
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دین کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
و… علامات قیامت کا جو بنص صریح ثابت ہیں انکار کیا ہے۔ جیسا کہ آگے آتا ہے۔
۴… کسی مسلمان نے آج تک توہین انبیاء کا خود ارتکاب کرنا تو درکنار کسی کو مرتکب ہوتے دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا۔ مگر مرزا قادیانی نے حضرت مسیح کی اعلانیہ توہین کی اور پھر بڑے فخر سے اسے اپنی کتابوں میں شائع کیا چنانچہ لکھتے ہیں۔ نقل کفر کفر نباشد!
’’آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں ان کی زنا کار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔ مگر شاید یہ بھی خدائی کے لئے ایک شرط ہوگی۔ آپ کا کنجریوں سے میلان اور صحبت بھی شاید اسی وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان ہے۔ ورنہ کوئی پرہیزگار انسان ایک جوان کنجری کو یہ موقع نہیں دے سکتا کہ وہ اس کے سر پر اپنا ناپاک ہاتھ لگائے اور زناکاری کی کمائی کا پلید عطر اس کے سر پر ملے اور اپنے بالوں کو اس کے پیروں پر ملے، سمجھنے والے سمجھ لیں کہ ایسا انسان کس چلن کا آدمی ہوسکتا ہے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱ حاشیہ)
اسی کتاب میں دوسری جگہ لکھتے ہیں۔ ’’پس ہم ایسے ناپاک خیال اور متکبر اور راستبازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں۔‘‘
(ایضاً ص۹، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳ حاشیہ) (نعوذ باﷲمن ہذہ الہفوات والخرافات)
اندریں حالات وبنابریں خیالات ایک ایماندار آدمی کے لئے ایسے شخص کو مجدد ماننا تو درکنار مسلمان جاننا بھی دشوار ہے اور اس کے مجدد ماننے سے نہ صرف ایمان پر زد ہی پڑتی ہے بلکہ ایمان رہتا ہی نہیں۔
سوال نہم… احادیث صحیحہ کی روسے آپ کے نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور مہدی آخر الزمان دجال، یاجوج ماجوج وغیرہ کے متعلق مسلمان کو کیا عقائد رکھنے چاہئیں؟