۱۷… ریل گاڑی دجال کی سواری یا گدھا ہے:’’وہ گدھا دجال کا اپنا ہی بنایا ہوا ہوگا ،پھر اگر وہ ریل نہیں تو اورکیا ہے۔‘‘ (ازالہ صفحہ ۶۸۵،خزائن ج۳ص۴۷۰)
۱۸… یاجوج ماجوج درحقیقت کوئی چیز نہیں:’’یاجود وماجوج سے دوقوتیں انگریز وروس مراد ہیں اورکچھ نہیں۔‘‘ (ازالہ ص۵۰۲،۵۰۸،خزائن ج۳ص۳۷۳)
۱۹… آفتاب قرب قیامت میں مغرب سے نہیں نکلے گا: ’’مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی آفتاب سے منور کئے جائیں گے اوران کو اسلام سے حصہ ملے گا۔‘‘ (ازالہ ص۵۱۵،خزائن ج۳ص۳۷۷،۳۷۶)
۲۰… مرزاقادیانی کا فتویٰ،مرزائیوں کی نماز دوسرے مسلمانوں کے پیچھے صحیح نہیں:’’اس لئے کہ وہ اس لائق نہیں کہ میری جماعت سے کوئی شخص ان کے پیچھے نماز پڑھے۔کیا زندہ مردہ کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے۔پس یاد رکھو جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی ہے کہ تمہارے اوپر حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اورمکذب اورمتردد کے پیچھے نماز پڑھو۔بلکہ چاہئے کہ وہی تمہاراامام ہو جو تم میں سے ہو۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۸۱،اربعین نمبر۳ص۲۸حاشیہ،خزائن ج۱۷ص۴۱۷)
۲۱… غیر مرزائیوں سے مناکحت حرام ہے۔:’’میرے مرید کسی غیر مرید سے لڑکی نہ بیاہا کریں۔ ‘‘ (فتاویٰ احمدیہ ص۷،خزائن ج۲۲ص۱۶۷)
۲۲… مرزاقادیانی کا منکر کافر ہے:’’میرامنکر کافر ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ص۱۶۷)
خاتمہ مفیدہ درمہدی ومسیح علیہما السلام
جوشخص خالی الذہن ہوکر ان احادیث کو جو حضرت مسیح علیہ السلام اورحضرت مہدی رضی اﷲ عنہ کی شان میں وارد ہیں۔ یااگراصل احادیث نہ سمجھ سکے تو ترجمہ فارسی یااردو مشکوٰۃ شریف میں ان ابواب کو فہرست میں صفحہ دیکھ کو نکال کر ترجمہ ان کا دیکھے گا ۔وہ یقین کے ساتھ سمجھ لے گا اور اس کے نزدیک کا معائنہ متیقین ہوجائے گا کہ ابھی تک ان صفات وعلامات کا مصداق ظاہر نہیں ہوا اورکھینچ تان کر کسی کامصداق بن جانا یا بنادینا تو تمام شریعت مطہرہ سے امن واطمینان اٹھا دیتا ہے۔ کیونکہ اس قسم کے احتمالات تونصوص صلوٰۃ وزکوٰۃ میں بھی پیدا ہوسکتے ہیں اورملاحدہ نے نکالی بھی ہیں۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ اعمال میں تو ان احتمالات کو فاسد وباطل قرار دیا جائے اورعقاید میں