مہدی نہیں آ سکتا پھر اس کی نشانیاں کیسی؟ اب یہ کہنا ضرور ہے کہ یاتو یہ روایت صحیح نہیں ہے یا مرزاقادیانی اس کے مصداق نہیں ہیں کیونکہ انہیں رسالت کا دعویٰ ہے۔
چھٹی غلطی
پھرمرزاقادیانی تحریر فرماتے ہیں: ’’بھلا اس میں وہ کونسا لفظ ہے جس سے خارق عادت سمجھاجائے اور جب کہ مطلوب صرف یہ بات تھی کہ ان تاریخوں میں کسوف خسوف رمضان میں ہونا کسی کے لئے اتفاق نہیں ہوا صرف مہدی موعود کے لئے اتفاق ہوگا تو پھر کیا حاجت تھی کہ خدا تعالی اپنے قدیم نظام کے بر خلاف چاند گرہن پہلی رات میں جبکہ خود چاند کالعدم ہوتاہے کرتا خدانے قدیم سے چاند گرہن کے لئے ۱۳،۱۴،۱۵ اور سورج گرہن کے لئے ۲۷،۲۸،۲۹مقرر کررکھے ہیں۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۴۷، خزائن ج۱۱ ص۳۳۱)
سو پیش گوئی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ نظام اس روز ٹوٹ جائے گا جو شخص ایسا سمجھتا ہے وہ گدھا ہے نہ انسان پہلے میں اسے اچھی طرح ثابت کرچکا ہوں کہ حدیث کے الفاظ نہایت تاکید سے یہ بتا رہے ہیں کہ یہ نشانی بطور خارق عادت ہوگی اور یہ بھی وضاحت کے ساتھ قرآن مجید کا زندہ محاورہ پیش کرکے بتا چکا ہوں کہ قمر کا اطلاق پورے ماہ کے چاند پر ہوتا ہے۔ ہاں مراتباً تیسری کے چاندکو قمر بولتے ہیں اگر مرزا قادیانی غایت درجہ کے منصف اور محتاط بننا چاہتے تھے تو اول لیلۃ سے تیسری کا چاند مراد لیتے ہیں پہلی رات کے چاند کو پیش کرکے کیوں قوم کو جل دینا چاہتے ہیں اور جب پہلی کا چاند صفائی سے نظر آتا ہے اور برابر دنیا اسے دیکھتی رہی ہے تو یہ گرہن کا نظر آجانا خدا کی خدائی میں کیوں ممکن نہیں کیا اس حدیث میں یہ بھی شرط ہے کہ دنیا کا ہر فرد واحد اس کو دیکھ بھی لے سب سے زیادہ مضحکہ خیز تو یہ جملہ ہے کہ ’’خدا کو کیا حاجت تھی کہ قدیم نظام کے خلاف کرتا‘‘ میں پوچھتا ہوں کہ خدا کو اس بات کی کیا حاجت تھی کہ ان معمولی گہن کو جو ہمیشہ ہوتا رہتا ہے اور جنہیں ماہران علم نجوم نیز دنیا کے بڑے بڑے فلاسفر زمین کی حجابی گردش پر محمول کرتے ہیں کوئی خدائی بات نہیں جانتے ایسے معمولی بے وزن اور غیر مفید گرہن کو اپنی مہدی کے لئے مخصوص نشانی گرداننا۔ نشانی تو اسی کو کہتے ہیں جس کے دیکھتے ہی پوشیدہ چیز کے ظہور کی خبر ہوجائے۔ ایسے مجہول الصفت نشان سے تو کبھی رہبری نہیں ہوسکتی۔ علمائے اہل حق تو یہ فرما رہے ہیں اور حدیث کا لفظ لفظ یہ بول رہا ہے کہ مہدی موعود ہنوز ظاہر نہیں ہوئے اور یہ نشانیاں ابھی پوری نہیں ہوئیں۔ ایک اور امر نہایت ہی قابل غور یہ ہے کہ مصلح مامور من اﷲ مہدی مسیح موعود رسول نبی