دوسرے اقوال ودعاوی کا مدعی کون ہے؟ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور۔ انصاف! انصاف! انصاف!اگر مولوی محمد علی انصاف پسند ہیں تو اس کا جواب دیں یا مرزائیت چھوڑ دیں۔
اپنی عمر کے متعلق قادیانی نبی منشی غلام احمد آنجہانی کے متضاد بیانات
کراچی کے مولانا احمد صدیق نے منشی غلام احمد آنجہانی کی عمر کے متعلق ان کے متضاد بیانات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ذیل کی دلچسپ داستان مرتب کی ہے۔ (زمیندار)
سوال… مرزا قادیانی فرمائیے کہ خدا تعالیٰ نے آپ سے عمر کے متعلق کوئی وعدہ کیا ہے کہ آپ کی عمر کتنی ہوگی؟
جواب… جی ہاں! ’’خدائے تعالیٰ نے مجھے صریح الفاظ میں اطلاع دی تھی کہ تیری عمر اسی برس کی ہوگی اور یا یہ کہ پانچ چھ سال زیادہ یا پانچ چھ سال کم۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۷، خزائن ج۲۱ص۲۵۹) اس الہام سے معلوم ہوا کہ مرزا قادیانی کی عمر ۷۴ سال سے کم نہ ہونی چاہئے۔ اگر ۷۴ سال سے کم نکلی تو مرزا قادیانی کاذب ثابت ہوں گے اور الہام بھی غلط ہوگا۔
موت
اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ مرزا قادیانی مئی ۱۹۰۸ء میں مرض ہیضہ میں گرفتار ہوکر بمقام لاہور وفات پاگئے۔
پیدائش مرزا قادیانی
سوال… مرزا قادیانی آپ کب پیدا ہوئے ہیں؟
جواب… میری پیدائش ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے۔
(حیات النبی ص۱۵۹ کتاب البریہ ص۱۴۶، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷)
سوال… مرزا قادیانی اس بات کے گواہ کون کون ہیں کہ واقعی آپ ۱۸۳۹ء میں پیدا ہوئے؟
جواب… اے بے باک سندھی ایک گواہ نہیں بلکہ سینکڑوں گواہ اس بات کے ہیں۔ سن کتاب مذاہب اسلام صفحہ ۷۰۔ کتاب محقق ص۹ رسالہ سوانح مسیلمہ کذاب صفحہ، کتاب اخبار الحکم ۱۹۰۴،۱۹۰۸ء اخبار بدر ۱۹۰۲ئ، ۱۹۰۶ء اور میرا خلیفہ اول مولوی نور الدین کی کتاب نور الدین کے ص۷۰ پر لکھا ہے کہ مرزا قادیانی کی پیدائش ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں ہوئی ہے۔