مر زا قادیانی کا علم غیب
’’علم غیب پر مجھے اس طرح قابو حاصل ہے جس طرح سوار کو گھوڑے پر ہوتا ہے۔‘‘
(ضرورت امام ص۱۳، خزائن ج۱۳ص۴۸۳)
مرزا قادیانی کی عمر کے اکثر حصہ کی کارگزاری
’’میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی اور اشتہارات شائع کئے ہیں۔ کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں جمع کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھر سکتی ہیں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)
ایک اشتہار جو مرزا قادیانی نے حسین کامی سفیر سلطان المعظم استنبول کیخلاف چھپوایا تھا۔ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے۔ ناظرین کو اس اشتہار کے تعارف کی چند ان ضرورت نہیں۔ کیونکہ آپ کو اس کے مطالعہ سے پوری پوری واقفیت ہوجائے گی۔ (مؤلف)
حسین کامی سفیر سلطان روم
’’پرچہ اخبار۱۵؍مئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لاہور میں جو ایک شیعہ اخبار ہے۔ سفیر مذکور العنوان کا ایک خط چھپا ہے جو بالکل گندہ اور خلاف تہذیب اور انسانیت ہے اور اس خط کے عنوان میں یہ لکھا ہے کہ سفیر صاحب متواتر درخواستوں کے بعد قادیان میں تشریف لے گئے اور پھر متأسف اور مکدر اور ملول خاطر واپس آئے اور پھر یہی ایڈیٹر لکھتا ہے کہ یہ سنا گیا تھا کہ سفیر صاحب کو اس لئے قادیان بلایا تھا کہ ان کے ہاتھ پر توبہ کریں۔ کیونکہ وہ نائب حضرت خلیفۃ المسلمین ہیں۔ ان افترائوں کا بجز اس کے کیا جواب دیں کہ لعنتہ اﷲ علی الکاذبین۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر گواہ ہے کہ مجھے دنیا داروں اور منافقوں کی ملاقات سے اس قدر بیزاری اور نفرت ہے جیسا کہ نجاست سے۔ مجھے نہ سلطان روم کی طرف کچھ حاجت ہے اور نہ اس کے کسی سفیر کی ملاقات کا شوق ہے…!
میرے نزدیک واجب التعظیم اور واجب الاطاعت اور شکر گزاری کے لائق گورنمنٹ انگریزی ہے جس کے زیر سایہ امن کے ساتھ یہ آسمانی کارروائی میں کررہا ہوں۔ ترکی سلطنت آج کل تاریکی سے بھری ہوئی ہے اور وہی شامت اعمال بھگت رہی ہے اور ہرگز ممکن نہیں کہ اس کے